• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شیفالی اور ہیملتا کی آتشیں اننگز، نیپال کے خلاف ہمالیائی اسکور

Updated: July 24, 2024, 12:00 PM IST | Agency | Dambulla

ایشیا کپ کے میچ میں شیفالی ورما نے ۸۱؍رن بنائے۔ ہیملتا نے ۴۷؍رن کا تعاون کیا اور نصف سنچری سے محروم رہیں۔

Shefali Verma and Dayalan Hamilta batted well. Photo: INN
شیفالی ورما اور دیالن ہیملتا نے اچھی بلے بازی کی۔ تصویر : آئی این این

منگل کو خواتین ایشیا کپ کے۱۰؍ویں میچ میں دفاعی چمپئن ٹیم انڈیا نے نیپال کو جیت کیلئے ۱۷۹؍ رن کا ہدف دیا۔ سری لنکا کے رنگیری اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۷۸؍ رن بنائے۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک جوابی اننگز میں نیپال نے۵؍ اوورس میں ۲؍ وکٹ کے نقصان پر۲۹؍ رن بنا لئے تھے ۔ ا س وقت سیتا رانا کریز پر موجود تھیں۔ 
 نیپالی ٹیم کیلئے کبیتا کنور (۶؍ رن) کو رینوکا سنگھ نے اسمرتی مندھانا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ اس سے قبل اروندھتی ریڈی نے سمجھانا کھڑکا (۷؍رن) کو بولڈ کیا۔ ریڈی کے اسی اوور میں کھڑکا کا کیچ بھی چھوٹا تھا۔ اس سے قبل خواتین ٹیم انڈیا کے لئے سلامی بلے باز شیفالی ورما نے۸۱؍رن کی اننگز کھیلی، جب کہ دیالن ہیملتا نے۴۷؍ رن بنائے۔ دونوں کے درمیان۱۲۲؍ رن کی اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی۔ جیمائمہ روڈریگیز۲۸؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ۔ رِچا گھوش نے آخر میں ۶؍رن کا تعاون کیا۔ نیپال کی گیندبازسیتا رانا نے ۲؍ جبکہ کبیتا جوشی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK