• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شیفالی ورما نے اپنا نمبروَن کا تاج گنوایا

Updated: March 11, 2020, 11:50 AM IST | Agency | Dubai

آئی سی سی خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں شاندار بلے بازی کرکے ٹی۲۰؍ فارمیٹ میں نمبر وَن رینکنگ حاصل کرنے والی ۱۶؍سالہ شیفالی ورما ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے بعد تیسری رینکنگ پر پھسل گئی ہیں جبکہ دپتی شرما پہلی بار اپنے کریئر میں ٹاپ ۵؍ آل راؤنڈر کی فہرست میں پہنچ گئی ہیں۔

Shafali Verma - Picture : INN
شیفالی ورما ۔ تصویر : آئی این این

آئی سی سی خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں شاندار بلے بازی کرکے ٹی۲۰؍ فارمیٹ میں نمبر وَن رینکنگ حاصل کرنے والی ۱۶؍سالہ شیفالی ورما ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے بعد تیسری رینکنگ پر پھسل گئی ہیں جبکہ دپتی شرما پہلی بار اپنے کریئر میں ٹاپ ۵؍ آل راؤنڈر کی فہرست میں پہنچ گئی ہیں۔شیفالی نے  عالمی کپ  کے تمام میچوں میں شاندار بلے بازی کی تھی تاہم آسٹریلیا کے خلاف ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ کے فائنل میں ان کا بلہ نہیں چلا تھا اور وہ محض ۲؍ رن پر آؤٹ ہو گئی تھیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی طرف سب سے زیادہ ۱۵۸ء۲۵؍کے اسٹرائک ریٹ سے۱۶۳؍ رن بنائے تھے۔ شیفالی کو آئی سی سی خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ الیون ٹیم میں بھی ۱۲؍  ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
 فائنل  میں ہندوستانی بولنگ پر سخت حملہ  کرنے والی آسٹریلیا کی اوپنر بیت موني ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں سرفہرست  جگہ پر قابض ہو گئی ہیں۔ انہوں نے۵۴؍ گیندوں میں ۱۰؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۷۸؍رن بنائے تھے۔ موني نے ٹورنامنٹ میں لاجواب مظاہرہ کرتے ہوئے ۶۴؍ کے اوسط سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ۲۵۹؍ رن بنائے تھے جس کے لئے انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سے نوازا گیا تھا۔ہندوستان کے خلاف فائنل میں جارحانہ بلے بازی کرنے والی آسٹریلیا کی  ایلیسا هيلي کی درجہ بندی میں بھی دو رینکنگ کی بہتری ہوئی ہے اور وہ ۵؍ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ سوزی بیٹس دوسرے مقام پر ہیں۔ ہندوستان  کی دپتی شرما کی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK