• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہین آفریدی نے اپنے ’خسر ‘کا ریکارڈ برابر کر دیا

Updated: October 21, 2023, 11:10 AM IST | Agency | Bengaluru

پاکستان کے تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر بنگلور کی سپورٹ پچ پر اپنی گیندبازی کی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔

Shaheen Afridi. Photo: PTI
شاہین شاہ آفریدی۔ تصویر:پی ٹی آئی

پاکستان کے تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر بنگلور کی سپورٹ پچ پر اپنی گیندبازی کی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ۲۰۲۳ء کے تحت آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران شاہینوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ شاہینوں کی یہ ۵؍ وکٹ اس وقت آئیں جب آسٹریلوی ٹیم آزادی سے کھیلتی ہوئی۴۰۰؍ سے زائد اسکور کرتی ہوئی نظر آئی۔ شاہین کے وکٹ لینے کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم صرف۳۶۷؍ رن بنا سکی تاہم شاہین نے ورلڈ کپ میں دوسری بار۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ اب ان کے نام ورلڈ کپ کی تاریخ میں دو مرتبہ ۵؍ وکٹ لینے کا ریکارڈ ہے۔ یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد انہوں نے اپنے ہی سسر یعنی شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی ورلڈ کپ میں دو بار ایک اننگز میں ۵؍ وکٹ بھی لے چکے ہیں ۔ اس کے ساتھ انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ کے۹؍ میچوں میں ۲۵؍ وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ اس سے قبل انہوں نے۲۰۱۹ء کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران لارڈس میں بھی۶؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK