دہلی کپیٹلس کے خلاف گجرات ٹائٹنس کے گیند باز موہت شرما کے نام ایک شرمناک ریکارڈ درج ہو گیا ہے۔ دراصل موہت شرما آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن دینے والے گیندباز بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 26, 2024, 11:49 AM IST | Agency | New Delhi
دہلی کپیٹلس کے خلاف گجرات ٹائٹنس کے گیند باز موہت شرما کے نام ایک شرمناک ریکارڈ درج ہو گیا ہے۔ دراصل موہت شرما آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن دینے والے گیندباز بن گئے ہیں۔
دہلی کپیٹلس کے خلاف گجرات ٹائٹنس کے گیند باز موہت شرما کے نام ایک شرمناک ریکارڈ درج ہو گیا ہے۔ دراصل موہت شرما آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن دینے والے گیندباز بن گئے ہیں۔ دہلی کپیٹلس کے بلے بازوں نے موہت شرما کی گیندبازی کی دھنائی کرتے ہوئے ۴؍ اوور میں ۷۳؍رن بناڈالے۔ اس سے قبل یہ شرمناک ریکارڈ باسل تھمپی کے نام تھا۔ باسل تھمپی نے آئی پی ایل ۲۰۱۸ءمیں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ۷۰؍ رن دئیے تھے۔ لیکن اب موہت شرما نے باسل تھمپی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن دینے والے گیند بازوں کی فہرست
اس کے ساتھ ہی اس فہرست میں موہت شرما اور باسل تھمپی کے بعد یش دیال تیسرے نمبر پر ہیں۔ آئی پی ایل ۲۰۲۳ءمیں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے بلے بازوں نے یش دیال کی گیندوں پر ۶۹؍رن بنائے تھے۔ اس میچ کے آخری اوور میں رنکو سنگھ نے لگاتار ۵؍چھکوں سمیت ۳۱؍رن بنائے تھے۔ اس کے بعد ریس ٹوپلے چوتھے نمبر پر ہیں۔ ریس ٹوپلے نے آئی پی ایل ۲۰۲۴ء میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنے اسپیل میں ۶۸؍رن دئیے۔ واضح رہے کہ موہت شرما نے میچ کا آخری اوور (۲۰؍واں اوور) ڈالا تھا اور رشبھ پنت نے اس اوور میں ۲ ؍ وائڈ گیندوں کی مدد سے ۶۔ ۴۔ ۶۔ ۶۔ ۶؍کے ساتھ ۳۱؍رن بنائے تھے۔