• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شرتھ کمل کو کھیل رتن اورنکہت زرین کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا

Updated: December 02, 2022, 12:30 PM IST | new delhi

تیس سال بعد کسی ٹیبل ٹینس کھلاڑی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا،خاتون مکے باز نکہت کے علاوہ۲۵؍کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ دیا گیا

Table tennis player Sharath Kamal and female boxer Nikhat Zareen receiving the award from President Draupadi Murmu.(PTI)
ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل اور خاتون باکسر نکہت زرین صدر دروپدی مرمو سے ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے۔(پی ٹی آئی)

ٹیبل ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے  ہندوستان کےاچنتا شرتھ کمل کو باوقار میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گزشتہ رات صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں شرتھ کمل کو ملک کے اعلیٰ ترین کھیل اعزاز سے نوازا۔  واضح رہے کہ گزشتہ برس  اس ایوارڈ کا نام راجیو گاندھی کھیل رتن سے بدل کر میجر دھیان چند کھیل رتن کر دیا گیا تھا۔شرت کھیل رتن حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی رہے، جبکہ بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین اور ایچ ایس پرنیے، خاتون مکے نکہت زرین، ٹریک اینڈ فیلڈ کھلاڑی ایلدھوس پال اور اویناش سابلے سمیت۲۵؍ کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 ایک خصوصی تقریب میں گزشتہ برسوں میںہندوستانی کھیلوں کے سرکردہ کھلاڑیوں ان کی حصولیابی کے لیے اعزاز سے نوازاگیا۔یہ تقریب روایتی طور پر ہر سال۲۹؍ اگست کو ہاکی لیجنڈ میجر دھیان چند کے یوم پیدائش پر منعقد کی جاتی ہے، لیکن گزشتہ برس بھی یہ تقریب مختلف تاریخ پر منعقد کی گئی تھی۔تقریب میں توجہ کا مرکز شرت کمل تھے، جنہوں نےدربار ہال میں موجود منتخب معززین کی تالیوں کے درمیان اپنا کھیل رتن ایوارڈ حاصل کیا۔کھیل رتن ایک کھلاڑی کو ۴؍سال کی مدت میں شاندار اور شاندار کارکردگی کیلئے دیا جاتا ہے۔ اس میں۲۵؍ لاکھ روپے کا نقد انعام، ایک تمغہ اور ایک توصیف شامل ہے۔ ارجن ایوارڈ میں ۱۵؍ لاکھ روپے کا نقد انعام، ایک کانسے کا مجسمہ اور ایک توصیف نامہ ہوتا ہے۔
۴۰؍ سالہ شرت برمنگھم دولت مشترکہ کھیلوں سے چار تمغوں کیساتھ سب سے کامیاب ہندوستانی کھلاڑی کے طور پر واپس آئے۔ وہ منیکا بترا کے بعد کھیل رتن حاصل کرنے والے دوسرے ٹیبل ٹینس کھلاڑی ہیں۔شرت نے دولت مشترکہ کھیلوں میں کل۱۳؍ تمغے جیتے ہیں۔ انہوں نے۲۰۱۸ء کے ایشیائی کھیلوں میں دو کانسے کے تمغے بھی جیتے ۔
 خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اچنتا شرتھ کمل نے کہا کہ’’ کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنا سال کے اختتام کا اس سے بہتر طریقہ نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک شاندار لمحہ ہے۔ نہ صرف میرے لئے بلکہ پورے ٹیبل ٹینس کھیل کے لئے اچھا ہے۔ میں آہستہ آہستہ اپنے کریئر کے عروج پر پہنچ رہا ہوں ۔ میں نے ۲۰۲۲ءکے برمنگھم گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مجھے ۳؍گولڈ اور ایک سلور بھی ملا۔‘‘ٹیبل ٹینس میں کھیل رتن حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی شرتھ نے مزید کہا’’میں واقعی خوش ہوں کہ حکومت نے مجھے یہ اعزاز دیا ہے۔ ۳۰؍سال بعد آخرکار وہ وقت آگیا  جب کسی ٹیبل ٹینس کھلاڑی کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔ میں ملک کے بہترین کھلاڑیوں کی صف میں شامل کرنے کیلئے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK