• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’اولمپکس میں میڈل جیتنے کی ہر ممکن کوشش کی جائےگی‘‘

Updated: July 26, 2024, 2:05 PM IST | Agency | Paris

ہندوستان کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل نے کہا کہ انہوںنے اپنے فارم اور فٹنس پر محنت کی ہے۔

India`s veteran table tennis player Sharath Kamal. Photo: INN
ہندوستان کے تجربہ کار ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے تجربہ کار ٹیبل ٹینس کھلاڑی اچنتا شرتھ کمل پیرس اولمپکس کے لئے اپنی تیاریوں اور تمغہ جیتنے کے امکانات کے بارے میں مثبت اشارے دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ اولمپک میں ہندوستان کی مرد اور خواتین دونوں ٹیمیں ٹیبل ٹینس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی(آئی اے این ایس) سے بات چیت کرتے ہوئے شرتھ کمل نے کہا کہ ’’میری تیاریاں اچھی ہیں۔ یوروپ میں ہم جرمنی اور فرانس کی سرحدوں پر ۱۲؍دن سے تیاری کر رہے تھے۔ ہندوستانی باکسنگ ٹیم اور بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو بھی ہمارے ساتھ تھیں۔ نیرج چوپڑا بھی یہاں آئے تھے حالانکہ وہ ہمارے پہنچنے سے قبل ہی وہ چلے گئے تھے۔ ہماری تیاریاں کافی اچھی ہیں۔ ‘‘
 انہوں نے مزیدکہا کہ ہم ۲۱؍جولائی کو اولمپک ولیج پہنچے اور ہمیں میچ سے قبل مزید کچھ دن تیاری کا موقع مل گیا۔ اولمپک ولیج میں ٹائمنگ، ٹرانسپورٹ وغیرہ کی عادت ڈالنی ہوگی۔ اس وقت سب کچھ ہمارے کنٹرول میں ہے اور ہم ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ۴۲؍سالہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل نے کہا’’میں نے اپنی تمام توانائی اور محنت اس اولمپک کھیل میں لگا دی ہے۔ میری تیاریاں اور فٹنس کافی بہتر ہے۔ ہماری ٹیم نے حالیہ برسوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لڑکیوں کی ٹیم نے ہم سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 
 ہندوستان کے تمغہ جیتنے کے امکانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیبل ٹینس میں تمغہ جیتنا بڑی بات ہوگی۔ ہم میڈل جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ شرتھ کمل کے علاوہ ہرمیت سنگھ، مانو ٹھاکر، مانیکا بترا، شریجا اکولا اور ارچنا کامت پیرس اولمپکس میں ٹیبل ٹینس میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ساتھیان گناناسیکرن اور اہیکا ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK