• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاردُل ٹھاکر، دھونی کی قیادت میں کھیلنے کیلئے پُرجوش

Updated: March 16, 2024, 9:44 AM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی آل راؤنڈر نے کہا: دھونی اسٹمپ کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں اور ہماری رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔

Shardul Thakur. Photo: INN
شاردُل ٹھاکر۔ تصویر : آئی این این

حال ہی میں ممبئی کے ساتھ رنجی ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کے بعد، ہندوستانی آل راؤنڈر شاردُل ٹھاکر آئندہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے)کیلئے شاندار کارکردگی کیلئے پر امید ہیں۔ 
 شاردُل۲۰۱۸ء سے۲۰۲۱ء تک سی ایس کے ٹیم کا حصہ رہے، جس کے بعد وہ۲۰۲۲ء میں دہلی کیپٹلس اور ۲۰۲۳ء میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کیلئے کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ اس سیزن میں وہ دوبارہ سی ایس کے میں واپس آئیں گے جس کیلئے انہیں ۴؍ کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔ شاردُل نے کہاکہ `سچ پوچھیں تو پچھلا آئی پی ایل میرے لئے اچھا نہیں تھا۔ پچھلے سیزن میں وہ۱۱؍ میچوں میں صرف ۷؍ وکٹ لے سکے تھے۔ شاردُل نے کہاکہ `میں ماہی بھائی کی قیادت میں کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ جب آپ ان کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ یقینی طور پر میچ سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں۔ وہ اسٹمپ کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں اور آپ کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں جس سے آپ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ 
 ٹھاکر نے کہا کہ دھونی کی خوبی یہ ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کی کارکردگی کو چمکنے دیتے ہیں۔ اس آل راؤنڈر نے کہاکہ `میرے خیال میں یہ ایک شاندار بات ہے، وہ کھلاڑیوں کو بہت زیادہ آزادی دیتے ہیں اور کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کی ذمہ داری خود لینے دیتے ہیں۔ اس لئے میں دوبارہ سی ایس کے میں واپسی کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ میں کہوں گا کہ میں ایسی ٹیم کیلئے کھیل رہا ہوں جو خاندان اور خاندانی ثقافت کو اہمیت دیتی ہے۔ 
 ٹھاکر کے علاوہ سی ایس کے اس سیزن میں نوجوان سمیر رضوی، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مشیل اور راچن رویندر کو بھی شامل کرے گا۔ ٹھاکر ۱۹؍ سالہ مشیر خان سے بہت متاثر ہوئے، جنہوں نے رنجی فائنل میں ممبئی کی دوسری اننگز میں سنچری بنائی جس سے ودربھ نے جیت کیلئے ۵۳۸؍ رن کا بڑا ہدف دیا۔ ٹھاکر نے کہاکہ `مجھے لگتا ہے کہ جس طرح وہ (مشیر خان) بیٹنگ کر رہے ہیں، جس طرح سے وہ فیلڈ، فیلڈنگ اور بولنگ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ رنجی ٹرافی یا آئی پی ایل جیسی کارکردگی پیش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK