• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شارجہ :آخری ٹی ۲۰؍ میں افغانستان نے یواے ای کو ہرا دیا، سیریز بھی جیت لی

Updated: January 04, 2024, 10:53 AM IST | Sharjah

افغانستان کی فتح کے ہیرو نوین الحق رہے جنہوں نے۴؍اوور میں۲۰؍ رن دے کر۴؍وکٹیں لیں،حضرت اللہ زازئی کےسب سے زیادہ رن

Afghanistan players celebrating the win
افغانستان کے کھلاڑی جیت کا جشن مناتے ہوئے

افغانستان نے شارجہ میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں متحدہ عرب امارات کو۴؍ وکٹوں سے شکست دے کر تین  میچوں کی سیریز۱-۲؍سے جیت لی۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر سیریز میں برابری پر تھیں۔یو اے ای نے مقررہ۲۰؍ اوورز میں۹؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۲۶؍ رن بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم نے ۱۸ء۳؍ اووروں میں۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۲۸؍ رن بنا کر میچ  اور سیریز اپنے نام کرلی۔ افغانستان کی فتح کے ہیرو نوین الحق تھے۔ انہوں نے۴؍اوور میں۲۰؍ رن دے کر۴؍وکٹیں حاصل کیں۔
 متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن اس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔۱۵؍ رن پر ۲؍ وکٹیں گر گئیں۔ سب سے پہلے آرین لکڑا کو نوین الحق نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد اسی اسکور پر ورتیا اروند کھاتہ کھولے بغیر نوین کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات کی آدھی ٹیم صرف۵۶؍ رن پر پویلین لوٹ چکی تھی جبکہ پاور پلے یعنی۶؍اوور کے بعد یو اے ای نے۴؍ وکٹوں کے نقصان پر صرف۳۸؍ رن بنائے تھے۔نچلی ترتیب کے بلے بازوں میں نصیر رضا اور جواد اللہ نے رن بنائے اور اسکور کو۱۰۰؍ سے آگے لے گئے۔علی نصیر  نے۲۱؍، ایان افضل خان نے۱۰؍، عاکف رضا نے۱۰؍ اور محمد جواد اللہ نے۱۳؍ رن بنائے۔افغانستان کی طرف سے سب سے کامیاب گیندباز نوین الحق رہے۔ انہوں نے۴؍اوور  میں ۲۰؍ رن دے کر۴؍ وکٹیں حاصل کیں جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے۲؍ اور قیس احمد۴؍ اوور میں۲۴؍ رن دے کر۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کے حضرت اللہ زازئی نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہوں نے۳۲؍ گیندوں پر۳۶؍ رن بنائے۔ انہوں نے رحمان اللہ گرباز کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے۳۰؍ رن کی شراکت قائم کی۔ گرباز۱۴؍ گیندوں پر۲۰؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد کپتان ابراہیم زادران نے۳۰؍ گیندوں پر۲۳؍ رن بنائے اور ٹیم کے اسکور کو۶۷؍ رن تک پہنچایا۔ نجیب اللہ زادران کی۱۳؍ گیندوں پر۲۸؍ رن کی اننگز نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK