• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شمرون ہیٹمائر کی تقریباً ایک سال بعد یکروزہ ٹیم میں واپسی

Updated: November 01, 2024, 10:45 AM IST | Jamaica

ویسٹ انڈیز کے بلے باز کو انگلینڈ کیخلاف یکروزہ سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا۔

West Indies player Shimron Hetmyer. Photo: INN.
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شمرون ہیٹمائر۔ تصویر: آئی این این۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف یکروزہ سیریز کھیلنی ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (سی ڈبلیو آئی) نے اس۳؍ میچوں کی سیریز کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں شمرون ہیٹمائر کی واپسی ہوئی ہے جس کی کپتانی شائی ہوپ کر یں گے۔ ہیٹمائر کے ساتھ نوجوان کھلاڑی جیول اینڈریو کو بھی ٹیم میں موقع ملا ہے۔ 
شمرون ہیٹمائر نے اپنا آخری ون ڈے میچ ایک سال قبل کھیلا تھا۔ وہ تقریباً ایک سال بعد ون ڈے ٹیم میں کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے اپنا آخری یکروزہ میچ دسمبر ۲۰۲۳ءمیں انگلینڈ کے ہی خلاف کھیلا تھا۔ دسمبر ۲۰۱۹ءمیں ہندوستان کے خلاف سنچری بنانے کے بعد سے انہوں نے اس فارمیٹ میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنائی ہے۔ انہوں نے اپنے ون ڈے کریئر میں اب تک ۵۳؍میچ کھیلے ہیں، جن میں ۳۲ء۲۳؍ کے اوسط سے ۱۵۱۵؍رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ۵؍سنچریاں اور ۴؍نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ 
دریں اثناءویسٹ انڈیز کے نوجوان بلے باز جویل اینڈریو کو بھی موقع ملا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ تاہم اس میچ میں انہیں بلے بازی کا موقع نہیں ملا تھا۔ اس ۱۷؍سالہ نوجوان بلے باز نے اپنے فرسٹ کلاس کرئیر میں ۴؍ میچ کھیلے ہیں جن میں ۵۵؍کے اوسط سے ۱۶۵؍رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری بھی اپنے نام کر لی ہے۔ 
 ٹیم کے تعلق سےویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سامی نے کہا کہ’’انگلینڈ کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک نیا چیلنج فراہم کرتا ہے، جس کا کھلاڑی اور شائقین انتظار کرتے ہیں۔ گھر پر کھیلنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے، جہاں مقامی سپورٹ ہر میچ میں توانائی لاتی ہے۔ ہماری نگاہیں ۲۰۲۷ءکے ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر مرکوز ہیں اس لئے ہم نے ایک متوازن ٹیم کا انتخاب کیا ہے جو انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ ‘‘
ویسٹ انڈیز اسکواڈ: شائی ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، کیسی کارٹی، روسٹن چیس، میتھیو فورڈ، شمرون ہیٹمائر، الزاری جوزف، شمر جوزف، برینڈن کنگ، ایون لیوس، گڈاکیش موتی، شیرفین ردرفورڈ، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK