• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہندر سنگھ دھونی سے میچ ختم کرنے کے بارے میں سیکھاہے : شیوم

Updated: January 13, 2024, 11:14 AM IST | Agency | Mohali

پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں ہندوستان کی جیت کے ہیرو رہے آل راؤنڈر شیوم دوبے نے کہا کہ میں نے مہندر سنگھ دھونی (ماہی بھائی) سے میچ ختم کرنے کے بارے میں سیکھا ہے۔

Shivam Dube. Photo: INN
شیوم دوبے۔ تصویر : آئی این این

پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں ہندوستان کی جیت کے ہیرو رہے آل راؤنڈر شیوم دوبے نے کہا کہ میں نے مہندر سنگھ دھونی (ماہی بھائی) سے میچ ختم کرنے کے بارے میں سیکھا ہے۔ پلیئر آف دی میچ دوبے نے کہا کہ میں کافی عرصے سے موقع کا انتظار کر رہا تھا۔ میں خود کو تیار کر رہا تھا، جس سے جب بھی موقع ملے تو میں اچھی کارکردگی کا مظاہ کر سکوں۔ جب میں بیٹنگ کرنے آیا تو میں نے وہی کیا جو میں نے ماہی بھائی (ایم ایس دھونی) سے میچ ختم کرنے کے بارے میں سیکھا تھا۔
 بیٹنگ میں تبدیلی کے بارے میں دوبے نے کہا ’’میں ماہی بھائی سے مسلسل بات کرتا ہوں۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ وہ مجھے بتاتے ہیں کہ مختلف حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے۔ انہوں نے مجھے دو سے تین مشورے دیئے تھے اور میری بیٹنگ کی درجہ بندی کی۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ میری بیٹنگ کو ریٹنگ دے رہے ہیں تو میں اچھی کارکردگی جاری رکھوں گا۔ اس کی وجہ سے میری خود اعتمادی بہت بڑھ گئی ہے۔ میں اپنی بولنگ پر بھی کافی عرصے سے کام کر رہا ہوں ۔ یہ تبدیلی اچانک نہیں آئی۔ میں موقع کا انتظار کر رہا تھا اور آج مجھے موقع ملا اور میں نے اچھا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’روہت بھائی نے مجھے میچ کے مطابق بیٹنگ کرنے کو کہا اور مجھ پر اعتماد ظاہر کیا کہ میں کسی بھی حالت میں میچ جیت سکتا ہوں ۔ موہالی میں بہت سردی تھی، اس لیے جب میں بیٹنگ کرنے گیا تو بیٹ بھی نہیں پکڑ سکا، لیکن بعد میں پوری طرح چست ہوگیا تھا۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK