ہندوستان کی اسٹار خاتون شوٹر اور پیرس اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر کو بی بی سی انڈین اسپورٹس ویمنز آف دی ایئر ایوارڈ۲۰۲۴ء سے نوازا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 19, 2025, 3:14 PM IST | Agency | New Delhi
ہندوستان کی اسٹار خاتون شوٹر اور پیرس اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر کو بی بی سی انڈین اسپورٹس ویمنز آف دی ایئر ایوارڈ۲۰۲۴ء سے نوازا گیا ہے۔
ہندوستان کی اسٹار خاتون شوٹر اور پیرس اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر کو بی بی سی انڈین اسپورٹس ویمنز آف دی ایئر ایوارڈ۲۰۲۴ء سے نوازا گیا ہے۔ نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ووٹنگ کے بعد منو بھاکر کے نام کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور ہندوستانی باکسر میری کوم نے منو بھاکر کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد، منو بھاکر نے کہا کہ ’’اس ایوارڈ کیلئے بی بی سی کا شکریہ۔ یہ اتار چڑھاؤ کا سفر رہا ہے۔ میں نے بہت سے میچ جیتے ہیں، یہاں آپ کے سامنے کھڑا ہونا میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ اس سے ملک کی خواتین ترغیب ملے گی۔