• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سالگرہ مبارک: شوٹوکن کراٹے اور فلپائنی مارشل آرٹ کے ماہر ریاض امین

Updated: February 28, 2025, 1:02 PM IST | Agency | New Delhi

ریاض امین ایک برطانوی بنگلہ دیشی مارشل آرٹسٹ ہیں جو ۲۷؍فروری ۱۹۹۸ء کو پیدا ہوئے۔ وہ شوٹوکان کراٹے اور فلپائنی مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں۔

Martial arts expert Riaz Amin. Photo: INN
مارشل آرٹس کے ماہر ریاض امین۔ تصویر: آئی این این

ریاض امین ایک برطانوی بنگلہ دیشی مارشل آرٹسٹ ہیں جو ۲۷؍فروری ۱۹۹۸ءکوپیداہوئے۔ وہ شوٹوکان کراٹے اور فلپائنی مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں۔ ریاض کو ورلڈ ایسکریما کالی ارنس فیڈریشن (ڈبلیو ای کے اے ایف) ورلڈ چمپئن شپ کے چمپئن کے طور پر تسلیم کیا جاتاہے، جس میں وہ مارشل آرٹس میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور ان شعبوں کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ ریاض نے۵؍برس کی عمر میں شوٹوکن کراٹےمیں ٹویاکوائی کے آلٹن براؤن اور جو اینڈرسن کےساتھ مارشل آرٹس کا آغاز کیا۔ انہوں نے انگلش اوپن اور سدرن ریجنل چمپئن شپ میں گولڈ جیسے مقامی، قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئےبہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں ۔ 
 انہوں نےایس کے ایس ایم کراٹے مالٹا کے زیراہتمام مالٹا فور نیشنزانٹرنیشنل اوپن چمپئن شپ میں سونے، چاندی اور کانسے کا تمغہ بھی جیتا اور فوناکوشی ورلڈ چمپئن شپ میں چوتھے نمبر پر رہے ریاض برٹش ویکاف ٹورنامنٹ میں پہلے مکمل رابطہ ایونٹ میں داخل ہوئےاور۲؍دسمبر۲۰۱۲ءکو۱۴؍برس کی عمر میں سنگل اسٹک فائٹنگ میں کیڈٹس برٹش چمپئن بنے۔ ویکاف عالمی چمپئن شپ ایک اعلی سطحی مقابلہ ہوتا ہے جس میں دنیا بھرکےحریف مختلف مقابلوں میں ۷؍ دن کی مدت میں حصہ لیتےہیں۔ چمپئن شپ ہر دو سال بعدمنعقدکی جاتی ہے اور ہر۴؍سال بعد یہ ایونٹ عام طورپرایف ایم اے کے گھر فلپائن میں ہوتاہے۔ 
 جولائی ۲۰۱۴ءمیں، امین برطانیہ کیلئےکیڈٹ کےاسکواڈ کے رکن بنے اور انہیں ہنگری کے بڈاپسٹ میں ورلڈ ایسکریما کالیس آرنس فیڈریشن (ویکاف) ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا۔ اس میں فائٹ مختلف انداز اور شکلوں پر مشتمل ہوتی ہے اور یہ فلپائنی مارشل آرٹس پر مبنی نظام ہے۔ ان سب کے درمیان ریاض ہاتھوں کی فائٹ میں شامل تھے۔ ریاض امین ایک انگریز مارشل آرٹسٹ ہیں جو شوٹوکان کراٹے اور فلپائنی مارشل آرٹس کے ماہر مانے جاتےہیں۔ مسابقتی مقابلوں میں ڈبل، سنگل اور سافٹ اسٹک/فرسٹ اسٹرائیک باؤٹس شامل ہوتے ہیں جن میں ریاض نے ہر زمرے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ۲۰۱۴ءورلڈ ایسکریما کالی آرنس فیڈریشن ورلڈ چیمپئن شپ میں ورلڈ چیمپئن بنے جو ہنگری کے بڈاپسٹ میں منعقد ہوا تھا۔ 
 ۲۰۰۵ءسے۲۰۱۴ءتک، ریاض امین نے ۵۰؍ سے زیادہ ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔ ۱۱؍ برس کی عمرمیں انہوں نے پہلی ڈین بلیک بیلٹ حاصل کی۔ مالٹا کے شہر ڈنگی میں مالٹا فور نیشنز انٹرنیشنل اوپن چمپئن شپ میں سونے، چاندی اور کانسے کا تمغہ جیتا۔ 
 ریاض نے عالمی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کیلئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس مقام تک پہنچنےمیں ان کی سخت تربیت ہوئی اور بہت محنت اور حوصلہ مندانہ آرٹس کے طو ر پر کم عمری میں ایک ستارہ کے طور پر چکمے۔ ریاض آج جس مقام پرہیں اس میں ان کے والدین کا بہت بڑا تعاون رہاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے ٹرینر ماسٹر شمیم حق، جنہوں نے ان کی اس طرح کے اعلی معیارپررہنمائی اور تربیت کی۔ حقیقت میں اس عمر میں عالمی چمپئن بننا ایک مکمل اعزاز ہے۔ جسے بیان کرنا مشکل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK