ایّر نے تناؤ اور کمر میں درد کی شکایت کی ہے۔ ہندوستان پہلے ہی چوٹ کے مسائل سے نبرد آزما ہے کیونکہ اس کے اہم کھلاڑی کے ایل راہل اور رویندر جڈیجا زخمی ہیں اور ٹیم سے باہر ہیں
EPAPER
Updated: February 09, 2024, 9:45 PM IST | Mumbai
ایّر نے تناؤ اور کمر میں درد کی شکایت کی ہے۔ ہندوستان پہلے ہی چوٹ کے مسائل سے نبرد آزما ہے کیونکہ اس کے اہم کھلاڑی کے ایل راہل اور رویندر جڈیجا زخمی ہیں اور ٹیم سے باہر ہیں
شریاس ایّر نے کمر اور کمر میں تکلیف کی شکایت کی ہے جس کے بعد ان کا انگلینڈ کے خلاف بقیہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں انتخاب کا امکان نہیں ہے۔ایّر مسلسل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کیلئے ان کی گزشتہ سال سرجری ہوئی تھی۔ ایّر(۲۹؍ سال) نے پہلے ۲؍ ٹیسٹ میں۳۵،۱۳، ۲۷؍اور۲۹؍ رن بنائے تھے۔ وہ اچھی شروعات کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ’’انہوں نے تناؤ اور کمر میں درد کی شکایت کی ہے۔ ہندوستان پہلے ہی چوٹ کے مسائل سے نبرد آزما ہے کیونکہ اس کے اہم کھلاڑی کے ایل راہل اور رویندر جڈیجا زخمی ہیں اور ٹیم سے باہر ہیں۔
اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بناء پر پہلے ۲؍ ٹیسٹ نہیں کھیل سکے اور راجکوٹ اور رانچی میں ہونے والے میچوں کیلئے ان کے دستیاب ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ہندوستانی سلیکٹرس نے ابھی آخری ۳؍ ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے جو وہ جمعہ کو کر سکتے ہیں۔ سیریز فی الحال۱۔۱؍ سے برابر ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی ۱۱؍ فروری کو راجکوٹ پہنچیں گے اور انگلینڈ کے ایک دن بعد وہاں پہنچنے کی امید ہے۔