• Sat, 04 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شبھمن گل اور اکشر پٹیل مستقبل کے کپتان ہیں: سنیل گاوسکر

Updated: June 26, 2023, 2:19 PM IST | New Delhi

سابق کپتان نے کہا: ہندوستان کے دونو ںاسٹار کھلاڑیوں کے پاس نائب کپتانی کا تجربہ ہے اور وہ مستقبل میں ٹیم کی کمان سنبھال سکتے ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

 ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ۲؍میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اجنکیا رہانے کی دوبارہ ہندوستانی نائب کپتانی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ کچھ سابق کرکٹرس نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ٹیم مستقبل کے ممکنہ لیڈروں کو تیار نہیں کر رہی ہے اور اس طرح آنے والے وقت میں یہ قومی ٹیم کو متاثر کر سکتی ہے۔ دریں اثنا، مستقبل کی کپتانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے،ہندوستان  کے سابق کپتان سنیل گاوسکر نے کہا کہ شبھمن گل اور اکشر پٹیل آنے والے برسوںمیں قومی ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔
 اکشر پٹیل کو حال ہی میں آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کا نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا جبکہ گل کے پاس قیادت کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ اگرچہ وہ انڈر۱۹؍ سطح پر ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان تھے، لیکن انہوں نے کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا کیونکہ اس وقت کے کوچ راہل دراوڑ اور پرتھوی شا فیصلہ سازی کے انچارج تھے۔ دریں اثنا، گاوسکر نے یہ بھی کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن بھی قیادت کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن اس کیلئے نوجوان کو پلیئنگ الیون میں اپنی جگہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔گاوسکر نے کہا’’ایک مستقبل کے کپتان کے طور پر شبھمن گل اور دوسرے اکشر پٹیل ہیں۔ اکشر ہر میچ کے ساتھ بہتر ہو جاتے ہیں۔ انہیں نائب کپتان کی ذمہ داری دینا انہیں سوچنے پر مجبور کر دے گا تو میری نظر میں یہ دو امیدوار ہیں۔
 سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں اجنکیا رہانے کو باگ ڈور سونپنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس دوران کم عمر کھلاڑی کو تیار کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم انتظامیہ کو کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ مناسب بات کرنی چاہئے اور انہیں بتانا چاہئے کہ وہ مستقبل میں ہندوستان کی قیادت کرسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK