بی سی سی آئی کے سلیکٹرس نے پیر کو دورۂ زمبابوے کیلئے ہندوستان کے۱۵؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ہندوستانی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں زمبابوے پہنچے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف ۵؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کھیلے گی۔
EPAPER
Updated: June 25, 2024, 10:46 AM IST | Agency | Mumbai
بی سی سی آئی کے سلیکٹرس نے پیر کو دورۂ زمبابوے کیلئے ہندوستان کے۱۵؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ہندوستانی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں زمبابوے پہنچے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف ۵؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کھیلے گی۔
بی سی سی آئی کے سلیکٹرس نے پیر کو دورۂ زمبابوے کیلئے ہندوستان کے۱۵؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ہندوستانی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں زمبابوے پہنچے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف ۵؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کھیلے گی۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت جیسے کئی بڑے نام ٹیم میں شامل نہیں ہیں جب کہ شبھمن گل کو پہلی بار ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ بیٹنگ آل راؤنڈر ابھیشیک شرما اور نتیش ریڈی کو بھی پہلی بار ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریان پراگ کو بھی آئی پی ایل۲۰۲۴ء میں شاندار کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔ انہوں نے اس سیزن میں راجستھان رائلز کیلئے چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ خلیل احمد طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آئی پی ایل۲۰۲۴ء میں، ابھیشیک اور نتیش دونوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اپنی ٹیم کو فائنل تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ابھیشیک ٹیم کیلئے ایک بہترین آل راؤنڈر ثابت ہو سکتے ہیں، ٹیم میں طویل عرصے سے کسی اوپنر نے بولنگ کا متبادل نہیں دیا۔ دوسری طرف نتیش کو ہاردک پانڈیا کے متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دھرو جریل نے ٹیسٹ ٹیم کے بعد ٹی ۲۰؍ ٹیم میں بھی جگہ بنائی ہے۔ زمبابوے کے دورے کیلئے ہندوستانی ٹیم: شبھمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، ریان پراگ، نتیش ریڈی، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ، خلیل احمد، مکیش کمار اور تشار دیشپانڈے۔