Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سمرن شیخ ڈبلیو پی ایل کی نیلامی میں سب سے مہنگی کھلاڑی

Updated: December 16, 2024, 3:54 PM IST | Agency | Bangluru

ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل)۲۰۲۵ء کی اتوار کو منی نیلامی میں لیگ اسپنر سمرن شیخ کو گجرات ٹائٹنس نے دن کی سب سے زیادہ بولی میں۱ء۹۰؍ کروڑ روپے میں خریدا۔ سمرن کا یہ انتخاب ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ان کی گیم چینجر کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

Leg-spinner Simran Sheikh. Photo: INN
لیگ اسپنر سمرن شیخ۔ تصویر: آئی این این

 ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل)۲۰۲۵ء کی اتوار کو منی نیلامی میں لیگ اسپنر سمرن شیخ کو گجرات ٹائٹنس نے دن کی سب سے زیادہ بولی میں۹۰ء۱؍ کروڑ روپے میں خریدا۔  سمرن کا یہ انتخاب ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ان کی گیم چینجر کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تمل ناڈو کی۱۶؍ سالہ جی کملینی کو۶۰ء۱؍ کروڑ میں خریدا ۔ انکیپڈ میں کملینی کے لیے سب سے بڑی بولی لگی۔ ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ڈینڈرا ڈوٹن کو گجرات جائنٹس نے۷۰ء۱؍ کروڑ روپے میں خریدا۔ ڈوٹن نے حال ہی میں آئی سی سی خواتین کے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ۲۰۲۴ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ کپ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک رن کے عوض ۴؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے۳ء۱۶۷؍کے اسٹرائیک ریٹ سے۸۲؍ رن بھی بنائے تھے۔ نامور ہندوستانی کھلاڑی اسنیہ رانا اور پونم یادو کو نیلامی کے ابتدائی مرحلے میں خریدار نہیں ملے۔ اس دوران رائل چیلنجرز بنگلور نے پریما راوت کو۱ء۲۰؍ کروڑ میں خریدا اور دہلی کیپٹلس نے این چرانی کو۵۵؍  لاکھ روپے میں خریدا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK