ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے منگل کو ڈنمارک اوپن۲۰۲۴ء ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلے کے راؤنڈ آف۱۶؍ میں جگہ بنا لی ہے
EPAPER
Updated: October 15, 2024, 10:01 PM IST | New Delhi
ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے منگل کو ڈنمارک اوپن۲۰۲۴ء ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلے کے راؤنڈ آف۱۶؍ میں جگہ بنا لی ہے
ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے منگل کو ڈنمارک اوپن۲۰۲۴ء ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلے کے راؤنڈ آف۱۶؍ میں جگہ بنا لی ہے۔
منگل کے میچوں میں صرف پی وی سندھو نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی، باقی ہندوستانی کھلاڑی اپنے اپنے میچ ہارنے کے بعد باہر ہو گئے۔ سندھو نے پہلے گیم میں۸۔۲۱؍ سے آسان کامیابی حاصل کی۔ سندھو دوسرے گیم میں۷۔۱۲؍ سے آگے تھی لیکن بیڈمنٹن رینکنگ میں۲۸؍ ویں نمبر پر موجود چینی تائپے کی پائی یو پو کو ریٹائرڈ ہونا پڑا۔ یہ سندھو کی پائی یو پو پر ۷؍ میچوں میں ۵؍ویں جیت تھی۔
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے پہلے گیم میں جارحانہ آغاز کیا اور شاندار اسمیش کے ساتھ۲۔۱۰؍ کی برتری حاصل کی۔ اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے سندھو نے چینی تائپے کی شٹلر کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی شٹلر نے۱۳؍ پوائنٹس کی بڑی برتری حاصل کرلی جسے کم کرنا پائی یو پو کیلئے ناممکن تھا۔ سندھو نے یہ گیم آسانی سے۸۔۲۱؍ سے جیت لیا۔
دوسرے گیم میں بھی ہندوستانی شٹلر نے اپنا فارم برقرار رکھا اور چائنیز تائپے کی کھلاڑی پر۴۔۹؍ کی برتری حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی پائی یو کو پوائنٹس حاصل کرنےکیلئے کافی جدوجہد کرنا پڑی اور اس دوران وہ کھیل کے درمیان ہی ریٹائرڈ ہوگئیں۔ اس گیم میں بھی سندھو۷۔۱۲؍ سے آگے تھی۔
لکشیا سین کو مینز سنگلز کے راؤنڈ آف۳۲؍ میچ میں چین کے لو گوانگ جو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لکشیا کو ایک گھنٹہ ۱۰؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں۲۱۔۱۲، ۱۹۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍ سے شکست ہوئی۔ سین نے چینی شٹلر کو سخت مقابلہ دیا اور پہلا گیم ۱۲۔۲۱؍ سے جیت لیا لیکن لو گوانگ جو نے دوسری گیم میں اچھا مقابلہ کرتے ہوئے میچ کو تیسرے گیم میں لے گئے اور چینی شٹلر نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھتے ہوئے فتح درج کرائی۔