• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سندھو ملائیشیا ماسٹرس کے فائنل میں داخل

Updated: May 26, 2024, 9:39 AM IST | Agency | Kuala Lumpur

سیمی فائنل میں ہندوستانی شٹلر نے بوسانن کو شکست دے دی۔

PV Sindhu. Photo: INN
پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کی بیڈمنٹن اسٹار اور سابق عالمی چمپئن پی وی سندھو سنیچر کو تھائی لینڈ کی بوسانن اونگ بامرنگفان کو شکست دے کر ملائیشیا ماسٹرس ۲۰۲۴ء بیڈمنٹن خواتین کے سنگلز مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ 
 سنیچر کو کوالالمپور کے ایسیاٹا ایرینا میں کھیلے جانےوالے میچ میں پی وی سندھو نے سیمی فائنل میں بوسانن اونگ بامرنگفان کو۲۱۔ ۱۳، ۱۶۔ ۲۱، ۱۲۔ ۲۱؍سے شکست دی۔ پانچویں سیڈیافتہ سندھو نے پہلا گیم ہارنے کے بعد تھائی کھلاڑی کو سخت ٹکر دی اور ایک گھنٹہ ۲۸؍منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ دو بار کی اولمپک میڈلسٹ سندھو نے شروع میں ۸؍ پوائنٹس تک مسلسل پوائنٹس کا تبادلہ کیا۔ اس کے بعد تھائی کھلاڑی نے اچھا کھیلتے ہوئے ہوئے کئی پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ۹۔ ۱۰؍ کے اسکور کے بعد بوسانن نے لگاتار ۵؍ پوائنٹس لئے۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے واپسی کی کوشش کی لیکن بوسانن اونگ بامرنگفان نے پہلا گیم۱۳۔ ۲۱؍ سے جیت لیا۔ سندھو نے دوسرے گیم میں مضبوط شروعات کی اور ایک موقع پر۹۔ ۱۱؍ کی برتری حاصل کی۔ تھائی لینڈ کی کھلاڑی نے جلد ہی واپسی کی لیکن سندھو نےلگاتار دباؤ برقرار رکھتے ہوئے گیم کو۱۶۔ ۲۱؍ سے جیت لیا۔ 
 فائنل اور فیصلہ کن گیم میں ۲۸؍سالہ سندھو نے شروع سے ہی اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے اپنا فارم برقرار رکھتے ہوئے گیم۱۲۔ ۲۱؍ سے جیت لیا اور ملائیشیا ماسٹرس۲۰۲۴ء بیڈمنٹن کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ سندھو فائنل کی تیار کریں گی اور کامیابی حاصل کرنا چاہیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK