• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سراج، ملک اور جڈیجا دلیپ ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر

Updated: August 27, 2024, 9:12 PM IST | Mumbai

نودیپ سینی اور گورو یادو کو موقع ملا۔ جڈیجا کے باہرہونے کی وجہ معلوم نہیں سکی ہے

Mohammed Siraj. Photo:PTI
محمد سراج۔(تصویر:پی ٹی آئی)

ہندوستانی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا، عُمران ملک  اور فاسٹ بولر محمد سراج دلیپ ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ عُمران ملک بھی پہلے راؤنڈ میں دلیپ ٹرافی کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ سراج کی جگہ نودیپ سینی کو موقع دیا گیا ہے جبکہ ملک کی جگہ گورو یادو کو موقع دیا گیا ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سراج اور ملک دونوں بیمار ہیں اور ان دونوں کے وقت پر فٹ ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ایسے میں سراج کی جگہ نودیپ سینی اور ملک کی جگہ گورو یادو کو شامل کیا گیا ہے۔ سراج ٹیم بی کا حصہ تھے جبکہ ملک ٹیم سی کا حصہ تھے۔
جڈیجا کے باہرہونے کی وجہ معلوم نہیں سکی  ہے۔ ان کے حوالے سے پریس ریلیز میں صرف یہ کہا گیا ہے کہ انہیں ٹیم بی کے اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے۔ وہیں نتیش کمار ریڈی کا دلیپ ٹرافی کھیلنا ان کی فٹنیس پر منحصر ہوگا۔ وہ فی الحال   انجری سے  صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ۳۲؍ سالہ تیز گیند باز گورو یادو کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے لیکن وہ پچھلے رنجی سیزن میں پڈوچیری چلے گئے تھے۔ وہ ۲۴۔۲۰۲۳ءرنجی سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔ گورو نے صرف ۷؍ میچوں میں۱۴ء۵۸؍ کے اوسط سے ۴۱؍ وکٹ لئے تھے۔ اس سے پہلے بھی گورو رنجی میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ۲۲۔۲۰۲۱ءاور۲۳۔۲۰۲۲ء کے سیزن میں۲۴؍ جبکہ ۲۰۔۲۰۱۹ء میں۲۳؍ وکٹ  حاصل کئے تھے۔ گورو اب تک ۳۷؍ فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے۱۴۱؍ وکٹ حاصل کئے  ہیں۔
دلیپ ٹرافی کا آغاز ۵؍ ستمبر سے ہو رہا ہے۔ اس کے میچ اننت پور اور بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستا ن  اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی ۱۹؍ ستمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے، ایسے میں ہندوستانی ٹیم میں جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، ان کو دوسرے کھلاڑیوں کی جگہ دلیپ ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں موقع دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK