• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سولہ سال کی شیفالی ٹی ۲۰؍رینکنگ میں سرفہرست

Updated: March 05, 2020, 2:59 PM IST | Agency | Dubai

آئی سی سی ٹی ۲۰؍خواتین عالمی کپ میں جارحانہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی ہندوستان کی۱۶؍ سالہ نوجوان سلامی بلے باز شیفالی ورما آئی سی سی کی تازہ ٹی ۲۰؍رینکنگ میں بدھ کو سرفہرست مقام پر پہنچ گئی۔

Shafali Verma - Picture : INN
شیفالی ورما ۔ تصویر : آئی این این

 دُبئی : آئی سی سی ٹی ۲۰؍خواتین عالمی کپ میں جارحانہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی ہندوستان کی۱۶؍ سالہ نوجوان سلامی بلے باز شیفالی ورما آئی سی سی کی تازہ ٹی  ۲۰؍رینکنگ میں بدھ کو سرفہرست مقام پر پہنچ گئی۔شیفالی نے آسٹریلیا میں جاری عالمی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کا فائدہ اسے بلے بازوں کی رینکنگ میں ملا۔ شیفالی نے۱۹؍مقامات کی لمبی چھلانگ لگاکر۷۶۱؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اس فہرست میں پہلا مقام حاصل کرلیا جبکہ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس ۷۵۰؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ہندوستان کی اسمرتی مندھانا ۲؍ مقامات گر کر ۷۰۱؍ پوائنٹس کے ساتھ ۷؍ویں مقام پر آگئی ہے جبکہ جمیما راڈریگیز بھی دو مقام پھسل کر ۶۵۸؍پوائنٹس کے ساتھ ۹؍ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستانی ٹی ۲۰؍ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور۶۱۷؍پوائنٹس کے ساتھ۱۲؍ ویں مقام پر قابض ہے۔تیسرے مقام پر آسٹریلیا کی بیتھ مونی ہے جس کے۷۴۶؍ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ نیوزی لینڈ کی کپتان صوفی ڈیوائن۷۴۲؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کی میگ لیننگ ۷۰۸؍پوائنٹس کے ساتھ ۵؍ویں مقام پر ہے۔گیندبازوں کی فہرست میں ہندوستان کی پونم یادو ۴؍ مقامات کی بہتری کرتے ہوئے ۷۰۴؍پوائنٹس کے ساتھ ۸؍ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ دپتی شرما۷۲۳؍پوائنٹس کے ساتھ ۵؍ویں مقام پر اور رادھا یادو ۷؍ویں مقام پر ہے۔ اس فہرست میں انگلینڈ کی صوفی ایکل اسٹون۷۹۹؍پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا کی میگن شٹ دوسرے مقام پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK