• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا بہترین ٹیم ہے، اسے شکست دینا چیلنج ہے: اسمرتی

Updated: October 03, 2024, 12:18 PM IST | Dubai

ہندوستان کی خواتین ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے ایک دن قبل بدھ کو کہا کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے اور ہر ٹیم کو ۶؍بار کی چمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی ہوگی۔

Indian women players during a practice match. Photo: INN.
ہندوستان کی خواتین کھلاڑی پریکٹس میچ کے دوران۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستان کی خواتین ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے ایک دن قبل بدھ کو کہا کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے اور ہر ٹیم کو ۶؍بار کی چمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی ہوگی۔ آسٹریلیا ۶؍ مرتبہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔ خیال رہے کہ ڈیڑھ سال قبل جنوبی افریقہ کو فائنل میں شکست دینے کے بعد سابق کپتان میگ لیننگ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایلیسا ہیلی نے کمان سنبھالی تھی۔ 
مندھانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے پہلے کہاکہ `ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے اور سب میں ۱۰۰؍ فیصد دینا ہوگا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا مضبوط ٹیمیں ہیں لیکن آسٹریلیا کے خلاف غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ `ہمیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔ وہ ایک بہترین ٹیم ہے اور اسے ہرانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ ہمیشہ جذبات سے بھرپور ہوتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ۶؍ اکتوبر کو ہونا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ سے کرے گی۔ مندھا نا نے کہاکہ `ہندوستان اور پاکستان کی حریفائی میں دونوں ٹیموں کے حامیوں کے جذبات شامل ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ کھلاڑی ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرتے لیکن دونوں ممالک کے جذبات بہت پرجوش بنا دیتے ہیں۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نےٹی ۲۰؍ کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے خراب آغاز کے باوجود رچا گھوش اور دپتی شرما کی شاندار اننگز کی بدولت۷؍ وکٹ کے نقصان پر۱۴۴؍ رن بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقی ٹیم جیسے ہی اپنے اوپنرس سے محروم ہوئی وہ رن ریٹ کا تعاقب کرتے ہوئے پیچھے ہوگئی۔ آخر میں اینری ڈرکسن۲۱؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں لیکن تب تک اوور مکمل ہو چکے تھے۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو۲۸؍ رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 
ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی۔ شفالی ورما صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد اسمرتی مندھانا نے۲۲؍ گیندوں پر۲۱؍ اور کپتان ہرمن پریت کور نے۱۱؍ گیندوں پر۱۰؍ رن بنائے۔ جمائمہ روڈریگیز نے مڈل آرڈر میں ایک کنارہ کی ذمہ داری سنبھالی۔ جمائما نے ۲۶؍ گیندوں پر۳۰؍رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK