• Sat, 19 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

Updated: October 18, 2024, 10:07 PM IST | Sharjah

ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کی ۸؍ وکٹ سے شکست ۔ اینیکا بوش نے ناٹ آؤٹ ۷۴؍رن کی زبردست اننگزکھیلی

South Africa`s players. Photo:INN
جنوبی افریقہ کی بلے باز۔(تصویر:آئی این این)

 اینیکا بوش کے ناٹ آؤٹ  ۷۴؍رن کی مدد سے جنوبی افریقہ نے جمعرات کی رات کو خواتین کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کو ۸؍ وکٹ  سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔۷۴؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والی اینیکا بوش کو بہترین بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
  آسٹریلیا کے۱۳۵؍ رن کے ہدف کے تعاقب کیلئے میدان پر آنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے  بوش کے ناٹ آؤٹ۷۴؍ رن اور اوپنر لورا وولوارڈ کے۴۲؍ رن کی مدد سے ۲؍ وکٹ پر ۱۳۵؍ رن بنا کر بآسانی ۸؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ بوش نے۴۸؍ گیندیں کھیلتے ہوئے اپنی ۷۴؍ رن کی اننگز میں ۸؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جنوبی افریقہ نے اپنا پہلا وکٹ۲۵؍رن  کے اسکور پر گنوادیا جب سدرلینڈ نے تیجمن برٹس کو بولڈ کر دیا۔ برٹس نے۱۴؍ رن بنائے۔ اس کے بعد وولوارڈٹ اور بوش نے مل کر ٹیم کے اسکور کو ۱۲۱؍ رن تک پہنچادیا اور ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کردی۔ سدرلینڈ نے وولوارڈٹ کو بھی میک گرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا اور ان کا دوسرا وکٹ حاصل کرلیا۔
  اس کے بعد بلے بازبوش نے ٹریون کے ساتھ مل کر فتح کی رسم مکمل کرلی۔ بوش ۷۴؍رن  اور چلو ٹریون ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ نے دونوں وکٹ حاصل کئے۔  جمعرات کی رات  جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارڈٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی جب وہ بیٹنگ کیلئے آئی اور دوسرے ہی اوور میں آیا بونگا کھاکا نے اوپنر گریس ہیرس کو بوش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ ہیرس صرف ۳؍ رن  بنا سکیں۔ نئی بلے باز جارجیا ویرہم بھی زیادہ دیر نہ چل سکیں اور میریجان کیپ کے ذریعہ  جفاٹا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ جارجیا نے ۵؍ رن  بنائے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور صرف۱۸؍ رن تھا۔ تیسرے  وکٹ کیلئے  بیتھ مونی اور کپتان تالیا میک گرا نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو۱۳؍ویں اوور میں۶۸؍ رن تک پہنچایا جہاں ملابا نے کپتان میک گرا کو ڈرکسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK