• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی افریقہ نے میرپور ٹیسٹ پر گرفت مضبوط کرلی

Updated: October 23, 2024, 1:37 PM IST | Agency | Mirpur

کائل ویرائن کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں ۳۰۸؍رن بنائے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

کائل ویرائن  ۱۱۴؍رن اور ویان مولڈر ۵۴؍رن کی شاندار اننگز کے بعد گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن منگل کو پہلی اننگز میں۳۰۸؍رن کے اسکور کے ساتھ۲۰۲؍ رن کی برتری کے ساتھ  بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں۱۰۱؍ رن پر ۳؍ وکٹ حاصل کر کے میچ پر قابو پالیا۔
جنوبی افریقہ کو۳۰۸؍رن تک محدود رکھنے کے بعد بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں تھا جب وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کیلئے آئے۔ تیسرے ہی اوور میں کگیسو ربادا نے شادمان اسلام (ایک) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد انہوں نے مومن الحق (صفر) کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد بلے بازی  کیلئے آئے کپتان نجمل الحسین  شانتو نے اننگز کو قابو کرنے کی کوشش کی۔  ۱۹؍ویں اوور میں کیشو مہاراج نے شانتو کو ۲۳؍رن  پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ جب دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے رک گیا تو بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں ۳؍ وکٹ  پر۱۰۱؍ رن بنائے تھے۔ تاہم وہ پہلی اننگز کی بنیاد پر اب بھی۱۰۱؍رن  پیچھے ہیں۔ کریز پر محمود الحسن جوائے ناٹ آؤٹ ۳۸؍   اور مشفق الرحیم  ناٹ آؤٹ ۳۱؍رن موجود تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے دو وکٹ حاصل کئے۔ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل لیا۔
 اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ۶؍ وکٹ پر۱۴۰؍رن  کے اسکور سے منگل کو کھیل شروع کیا۔ جنوبی افریقہ کا۷؍  واں وکٹ ۲۲۷؍رن کے اسکور پر ویان مولڈر کی صورت میں گرا۔ اس اسکور پر کیشو مہاراج بھی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا آغاز بھی زیادہ اچھا نہیں تھا۔ مہمان ٹیم بھی  ۱۰۸؍رن   پر ۸؍وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کائل  (۱۱۴؍رن) اورمولڈر (۵۴؍رن) کے درمیان۱۱۹؍رن کی شراکت ہوئی۔ اس کے بعد ویرائن اور ڈین پیٹ کے درمیان ۹؍ویں وکٹ کیلئے  ۶۳؍ رن کی شراکت کی بدولت جنوبی افریقہ نے۳۰۰؍ رن کا ہندسہ عبور کیا۔ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز ۸۸ء۴؍ اوورس میں۳۰۸؍ رن پر سمٹ گئی۔   بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ حسن محمود نے ۳؍ وکٹ لئے۔ مہدی حسن معراج نے ۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK