Inquilab Logo

دوسرے یکروزہ میں جنوبی افریقی بلےبازوں کا جلوہ

Updated: January 22, 2022, 1:03 PM IST | Agency | Paarl

میزبان ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے ٹیم کوفتح کی جانب گامزن کردیا۔ پنت کی محنت رائیگاں

Quinton de Kock.Picture:INN
کوئنٹن ڈی کاک ۔ تصویر: آئی این این

 نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت (۸۵) اور کپتان لوکیش راہل (۵۵) کی شاندار نصف سنچریوں اور شاردل ٹھاکر کی ناٹ آؤٹ ۴۰؍ رن کی کارآمد اننگز کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف کرو یا مرو کے دوسرے ون ڈے میں جمعہ کو مقررہ۵۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۸۷؍رن کا چیلنجنگ اسکوربنالیالیکن جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے اس چیلنج کو ختم کرتے ہوئے خبرلکھے جانے تک ایک وکٹ کے نقصان پر ۳۴؍اوور میں۲۱۱؍ رن بنالئے تھے۔ اس کے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے ۷۸؍رن بنائے جبکہ جینمین ملان ۹۱؍رن اور تیمبا باؤما ۳۴؍رن بناکر میدان پر اچھا کھیل رہے تھے۔  ہندوستانی کپتان لوکیش راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے ۶۳؍ رن کی ٹھوس شروعات کی لیکن پھر ایک رن کے وقفے میں شکھر اور وراٹ کوہلی کے قیمتی وکٹ گنوا دیئے۔ شکھر کو پارٹ ٹائم آف اسپنر ایڈن مارکرم نے سسنڈا مگالا کے ہاتھوں کیچ کروایا جبکہ وراٹ کو مگالا نے کپتان تیمبا باؤما کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ شکھر نے۵؍چوکوں کی مدد سے۲۹؍ رن  بنائے جبکہ وراٹ ۵؍ گیند کھیلنے کے بعد اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ کپتان راہل کو اس وقت  بڑا موقع  ملا جب ٹیم کا اسکور ۷۰؍ رن اور ان کا اپنا اسکور۲۷؍ رن  تھا۔ لیفٹ آرم اسپنر کی گیند کو پنت نے مڈل اسٹمس سے فلک کیاتھا، راہل رن لینے کے لئے دوڑ پڑے تھے۔ پنت نے واپس بھیجنے کی کوشش کی، فیلڈر نے تیزی سے گیند کو پکڑ لیا اورنان اسٹرائکر کنارے پر تھروکیا لیکن مہاراج اسے پکڑ نہیں پائے، اگرپکڑ کر گلیاں بکھیردیتے تو راہل دوردور تک کہیں بھی نہیں تھے، بیک اپ کررہے فیلڈر بھی گیند کو صحیح طریقے سے پکڑ نہیں پائے اورراہل کومحفوظ واپس آنے کا موقع دے دیا۔راہل رن آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ اس موقع  کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہل نے پنت کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے ۱۱۵؍رن کی شراکت کی۔ راہل۵۵؍ رن بنانے کے بعد ٹیم کے اسکور ۱۷۹؍رن پر آؤٹ ہوئے۔ راہل نے ۴؍ چوکوں کی مدد سے۵۵؍ رن بنائے۔ پنت تھوڑی دیر  کے بعد  ٹیم کے ۱۸۳؍ رن  کے اسکور پر۱۰؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۸۵؍ رن بناکر چائنا مین گیند باز تبریز شمسی کی گیند پر مارکرم کوکیچ تھما بیٹھے۔ شریس ایّر۱۱؍رنپر شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK