اسپین کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے اتوارکو زخمی لورینزو میوسیٹی کو شکست دے کر مونٹی کارلو ماسٹرس کا خطاب اپنے نام کر لیا۔
EPAPER
Updated: April 15, 2025, 11:05 AM IST | Agency | Monte-Carlo
اسپین کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے اتوارکو زخمی لورینزو میوسیٹی کو شکست دے کر مونٹی کارلو ماسٹرس کا خطاب اپنے نام کر لیا۔
اسپین کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے اتوارکو زخمی لورینزو میوسیٹی کو شکست دے کر مونٹی کارلو ماسٹرس کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ اتوار کو یہاں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں الکاراز نے اٹلی کے میوسیٹی کو۶۔۳، ۱۔۶، ۰۔۶؍ سے ہرایا اور اپنے کریئر کا چھٹا ماسٹرس ۱۰۰۰؍ خطاب جیتا۔تیسرے سیٹ کے دوران میوسیٹی کے دائیں پیر میں چوٹ کے آثار ظاہر ہونے لگے اور جب وہ ۰۔۳؍سے پیچھے تھے تو انہیں علاج کی ضرورت پیش آئی۔ اپنے پہلے ماسٹرس ۱۰۰۰؍ فائنل میں کھیل رہے ۲۳؍ سالہ اطالوی کھلاڑی کو میچ کے اختتام پر الکاراز کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھیلنے میں دشواری ہو رہی تھی۔ میچ کے بعد الکاراز نے کہاکہ ’’پہلی بار مونٹی کارلو جیت کر واقعی بہت خوش ہوں۔ یہ ایک مشکل ہفتہ رہا، جس میں کئی چیلنجنگ حالات پیش آئے۔ ‘‘ میوسیٹی کی چوٹ سے متعلق سوال پر الکاراز نے کہاکہ ’’میں اس طرح سے میچ نہیں جیتنا چاہتا تھا۔ مجھے اس کیلئے واقعی افسوس ہے۔‘‘