• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسٹوکس ورلڈ کپ کی خاطر یکروزہ کرکٹ میں ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے راضی

Updated: August 16, 2023, 12:24 PM IST | Agency | London

اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ کپتان جوس بٹلر اسٹوکس سے ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کہتے ہیں تو اسٹوکس ۵۰؍ اوور کے فارمیٹ سے اپنا ریٹائرمنٹ واپس لے لیں گے

Ben Stokes.Photo. INN
بین اسٹوکس۔ تصویر:آئی این این

ون ڈے ورلڈ کپ۲۰۱۹ء  کے فائنل میں انگلینڈ کی جیت کے ہیرو بنے بین اسٹوکس اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے۲۰۲۳ء ایڈیشن کیلئے  ٹیم میں  شامل ہوں گے۔
 دی ٹیلی گراف کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اگر انگلینڈ کے محدود اوور کپتان جوس بٹلر اسٹوکس سے ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کہتے ہیں تو اسٹوکس ۵۰؍ اوور کے فارمیٹ سے اپنا ریٹائرمنٹ واپس لے لیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ”بین اسٹوکس ایک سنسنی خیز یو ٹرن لینے اور اپنے ون ڈے ریٹائرمنٹ کو واپس لینے کیلئے تیار ہیں، چاہے اس کے لئے انہیں اگلے سال انڈین پریمیر لیگ کو چھوڑنا پڑے۔اگر انگلینڈ کے محدود اوور کپتان جوس بٹلر ان سے پوچھتے ہیں تو انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان ورلڈ کپ میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔“
 قابل ذکر ہے کہ اسٹوکس نے ’ورک لوڈ مینجمنٹ‘کا حوالہ دیتے ہوئے جولائی۲۰۲۲ء میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیاتھااور کہا تھا کہ وہ کھیل کے طویل ترین فارمیٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ اگر اسٹوکس ورلڈ کپ میں دفاعی چمپئن  انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں تو انہیں آئی پی ایل کے علاوہ ہوم ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر رہنا پڑ سکتا ہے۔اسٹوکس فروری میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ دورے پر گھٹنے میں چوٹ لگی تھی، جس کی وجہ سے ان کی سرجری کروانا طے ہے۔ اگر اسٹوکس ورلڈ کپ اور پھر جنوری-مارچ میں ہندوستان- انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیتے ہیں تو  اپریل- مئی میں آئی پی ایل کے دوران سرجری اور بحالی سے گزرنا  ان کے لئے مناسب ہوگا۔
 اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ’’   اسٹوکس کے گھٹنے کے سلسلے میں فکر کی بات  ہے، جس کے لئے  کسی مرحلے پر آپریشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔‘‘ انگریزی اخبار ٹیلی گراف اسپورٹ سمجھتا ہے کہ اگر انہیں ٹھیک ہونے کیلئے اپنے پروگرام میں وقفے کی ضرورت ہےتو وہ اگلے سیزن کے آئی پی ایل کو چھوڑنے کیلئے  تیار ہوں گے۔یہ بھی ممکن ہے کہ اسٹوکس سرجری سے صحت یاب ہونے کی وجہ سے جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سرزمین پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن سکیں۔
 انگلینڈ اپنی ورلڈ کپ مہم ۵؍ اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف  احمد آباد میں شروع کرے گا اور۱۰۵؍ ون ڈے کھیلنے والے اسٹوکس۲۰۱۹ء کی طرح ایک بار بٹلر کی ٹیم کو ٹرافی حاصل دلانا چاہیں گے۔   اسٹوکس گھریلو میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانےوالے  فائنل میں پلیئر آف دی  میچ منتخب کئے گئے تھے۔
 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسٹوکس مڈل آرڈر میں ماہر بلے باز کے طور پر کھیلیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف ۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اسٹوکس نے صرف ۲۹؍ اوور کرائے اور بنیادی طور پر بلے باز کے طور پر کھیلے۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”اسٹوکس کے انگلینڈ ون ڈے ٹیم کیلئے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کا امکان ہے۔ اس موسم گرما کی ایشیز سیریز کے دوران اس نے جو کردار ادا کیا تھا، اسے دُہراتے ہوئے  انگلینڈ انہیں ایک ماہر بلے باز کے طور پر منتخب کرنے کیلئے  تیار ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK