دپیکاپالیکل اور ہریندر پال سنگھ سندھو کی جوڑی نے جمعرات کو ایشیائی کھیلوں میں تاریخ رقم کرتے ہوئے اسکواش مکسڈ ڈبلزایونٹ میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 06, 2023, 12:14 PM IST | Agency | Hangzhou
دپیکاپالیکل اور ہریندر پال سنگھ سندھو کی جوڑی نے جمعرات کو ایشیائی کھیلوں میں تاریخ رقم کرتے ہوئے اسکواش مکسڈ ڈبلزایونٹ میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
دپیکاپالیکل اور ہریندر پال سنگھ سندھو کی جوڑی نے جمعرات کو ایشیائی کھیلوں میں تاریخ رقم کرتے ہوئے اسکواش مکسڈ ڈبلزایونٹ میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ یہاں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی جوڑی نے فائنل میں ملائیشیا کے عائفہ عزمان اور محمد سیافق کمال کو۱۱۔۱۰،۱۱۔۱۰؍سے شکست دی۔ قابل ذکر ہےیہ جوڑی اپنے تمام ایشیاڈ میچوں میں صرف ۲؍ میچ ہاری تھی۔
ایشین گیمز میں دیپکا کا یہ پہلا طلائی تمغہ ہے جبکہ سندھو نے براعظمی مقابلے میں اپنا تیسرا تمغہ جیتا۔ اسکواش مکسڈ ڈبلز کی کامیابی نے ۱۹؍ویں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے طلائی تمغوں کی تعداد ۲۰؍ تک پہنچا دی۔
آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس مقابلے نےہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل پر قبضہ کر لیا۔ دوسرے گیم میں ایک موقع پر دپیکااور ہریندر ۶؍ پوائنٹس سے آگے تھے لیکن ملائشیائی جوڑی نے لگاتار کئی پوائنٹس لے کر اسکور کو ۹۔۱۰؍سے اپنے حق میں کر لیا تھا اور ایس لگنے لگا تھا کہ میچ تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں پہنچ جائےگا لیکن ہندوستانی جوڑی نے ۲؍ پوائنٹس حاصل کرکے گیم اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔