• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سریجا اکولا نے ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر سنگلز خطاب جیتا

Updated: June 25, 2024, 10:50 AM IST | Agency | Lagos

سریجا اکولا نے ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر سنگلز کے فائنل میں چین کی ڈنگ یجی کو شکست دے کر خطاب جیت لیا، اس کے ساتھ وہ یہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں۔

Sreeja Akula. Photo: INN
شٹلر سریجا اکولا۔ تصویر : آئی این این

سریجا اکولا نے ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر سنگلز کے فائنل میں چین کی ڈنگ یجی کو شکست دے کر خطاب جیت لیا، اس کے ساتھ وہ یہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں۔ نائیجیریا کے سر مولاڈ اوکویا تھامس انڈور اسپورٹس ہال میں اتوار کو کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر سنگلز کے خطابی میچ میں پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر چکی سریجا نے چین کی ڈنگ کو۱۔ ۴؍ سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں ہندوستان کی دوسرے نمبر کی پیڈلر سریجا نے ارچنا کامتھ کے ساتھ ہم وطن دیا چتلے اور یشسوینی گھورپڑے کی جوڑی کو ۰۔ ۳؍سے شکست دے کرویمنز ڈبلز کا خطاب بھی اپنے نام کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سریجا اور ارچنا نے سیمی فائنل میں ایشیائی گیمز کی برونز میڈلسٹ ایہکا مکھرجی اور سوتیرتھا مکھرجی کو۰۔ ۳؍ سے شکست دی تھی۔ دیا اور یشسوینی نے بھی اپنے آخری ۴؍ میچ میں چین کے سن سنان اور ڈنگ کی جوڑی پر۱۔ ۳؍ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہرمیت دیسائی اور مانو ٹھکر مینزڈبلز فائنل میں عزیز سولنکے اور اولاجائیڈ اوموٹایو کی مقامی جوڑی کو۰۔ ۳؍ سے شکست دے کر اس سطح پر کامیابی حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی جوڑی بن گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK