لنکا کے چندیمل اور کوسل مینڈس نے بھی سنچری بنائی۔ سری لنکا نے اننگز ڈکلیئر کردی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں ۲۲؍رن کے اسکورپر ۲؍وکٹ گنوا دیئے۔
EPAPER
Updated: September 28, 2024, 11:20 AM IST | Agency | Galle
لنکا کے چندیمل اور کوسل مینڈس نے بھی سنچری بنائی۔ سری لنکا نے اننگز ڈکلیئر کردی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں ۲۲؍رن کے اسکورپر ۲؍وکٹ گنوا دیئے۔
سری لنکا نے کامندو مینڈس (ناٹ آؤٹ۱۸۲؍رن)، دنیش چندیمل (۱۱۶؍رن )، کوسل مینڈس (۱۰۶؍رن ) کی سنچری اننگز کی بنیاد پر جمعہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ۵؍ وکٹ پر۶۰۲؍ رن بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئرڈ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے ۲۲؍ رن پر ۲؍ وکٹ لینے کے بعد میچ پر مضبوط گرفت حاصل کرلی ہے۔
گزشتہ روز ۳؍ وکٹوں پر۳۰۶؍رن پر کھیلتے ہوئے سری لنکا نے ابھی۲۲؍ رن کا اضافہ کیا تھا کہ گلین فلپس نے انجیلو میتھیوز (۸۸؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ سری لنکا کی پانچواں وکٹ۴۰۲؍ رن پر دھننجے ڈی سلوا(۴۴؍رن ) کی صورت میں گرا۔ کپتان دھننجے ڈی سلوا کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان پر آنے والے کوسل نے۱۴۸؍ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ کوسل نے گلین فلپس کے اوور میں چھکا لگا کر اپنے ٹیسٹ کریئر کی ۱۰؍ویں سنچری اسکور کی۔ مینڈس نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لئے ۶؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے۔ کوسل نے چھٹے وکٹ کیلئے کامندو مینڈس کے ساتھ۲۰۰؍ رن کی شراکت کی۔ کامندو مینڈس نے۲۵۰؍ گیندوں پر۱۶؍ چوکے اور ۴؍ چھکے مار کرناٹ آؤٹ ۱۸۲؍رن کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا نے دوسرے دن کے آخری سیشن میں ۵؍ وکٹ پر۶۰۲؍ رن پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ کامندو مینڈس ناٹ آؤٹ ۱۸۲؍رن اور کوسل مینڈس ۱۰۶؍رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ وہیں ٹم ساؤدی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بیٹنگ کے لئے آنے والی نیوزی لینڈ کی شروعات بہت خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں ٹام لاتھم (۲۰؍رن) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ انہیں آسیتا فرنانڈو نے آؤٹ کیا۔ ڈیون کونوے (۹؍رن) کو ۹؍ویں اوور میں پربت جے سوریا نے آؤٹ کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر۲۲؍رن کے اسکور پر نیوزی لینڈ کی دو وکٹ گر چکے تھے۔ کین ولیمسن(۶؍رن) اور اعجاز پٹیل (صفر) کریز پر موجود تھے۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتا فرنانڈو اور پربت جے سوریا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے پاس میچ جیتنے کا پورا موقع ہے اگر وہ کیوی ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں کو صبح ہی آؤٹ کردیتاہے۔