• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹی ۲۰؍ سیریز کیلئے سر ی لنکا کے اسکواڈ کا اعلان

Updated: July 23, 2024, 9:53 PM IST | Dambulla

ہندوستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز کیلئے سری لنکا کی ٹیم کا اعلان، اسلانکا کو کپتانی مل گئی

Charath Asalanka. Photo:INN
چرتھ اسالنکا۔ (تصویر:آئی این این)

 چرتھ اسالنکا ہندوستان  کے خلاف۲۷؍ جولائی سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز میں سری لنکا کی کپتانی کریں گے۔ وہ اسپن آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کی جگہ لیں گے جنہوں نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ٹیم کے جلد باہر ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
اسالنکا کو اسپن آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کے بعد کپتانی سونپی گئی ہے۔ ہسرنگا نے گزشتہ ماہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں سری لنکا کی کپتانی کی تھی۔ اسالنکا نے اس سال کے شروع میں بنگلہ دیش کے دورے پر ۲؍ ٹی ۲۰؍میچوں میں سری لنکا کی کپتانی بھی کی تھی جب ہسرنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر معطلی کا شکار تھے۔ انڈر ۱۹؍سری لنکا کی ٹیم کے سابق کپتان اسالنکا نے اپنی کپتانی میں اس سال ایل پی ایل میں جافنا کنگز کو  چمپئن بنایا تھا۔  
سری لنکن  اسکواڈ: چرتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل جنیت پریرا، اویشکا فرنانڈو، کوسل مینڈس، دنیش چندیمل، کامندو مینڈس، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا، دونیت ویلالگے، مہیش ٹیکشنا، چامینڈو وکرماسنگھے، نوشھارا، نوشھرامے، دونتھ ویللاگے فرنانڈو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK