• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سری لنکا کی سیریز پر ناقابل تسخیر برتری

Updated: November 18, 2024, 9:18 PM IST | Pallekele

دوسرے یکروزہ میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو ۳؍وکٹ سے شکست دی۔ مہیش اور جیفری کی اچھی گیندبازی

Sri Lanka and New Zealand Match Image.Photo:PTI
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ کی تصویر۔(تصویر:پی ٹی آئی)

 مہیش تھیکشانا اور جیفری وینڈرسے ۳۔۳؍ وکٹ کی شاندار گیند بازی کے بعد کوشل مینڈس (ناٹ آؤٹ۷۴؍رن) اور مہیش تھیکشانا (۲۷؍رن) کی جدوجہد سے پر اننگز کی بدولت سری لنکا نے اتوار کو دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۳؍وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
۲۱۰؍رن کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کی بھی شروعات خراب رہی اوراس نے۴۶؍رن  کے اسکور پر اپنے ۳؍ وکٹ گنوادیئے۔ اویشکا فرنانڈو  ۶؍رن، پاتھم نسانکا ۲۸؍رن اور کامنڈو مینڈس  صفر رن  پر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس نے ایک کنارے سنبھالے رکھا۔ اس کے بعد کپتان چرتھ اسلنکا ۱۳؍ رن اور سدیرا سمروکرمانے ۸؍رن   کے۹۳؍رن  کے اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی اننگز مشکل میں پڑ گئی۔ ایسے وقت میں نچلے آرڈر کے  بلے بازوں جنیت لیاناگے۲۲؍رن، دونیت ویلالج ۱۸؍ رن اور مہیش تھیکشانا ۴۴؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۲۷؍رن نے کوشل  مینڈس کا بہت اچھا ساتھ دیا اور ٹیم کو جیت کی طرف لے گئے۔ کوشل مینڈس نے ۱۰۲؍ گیندوں پر  ناٹ آؤٹ ۷۴؍ رن کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے ۴۶؍ اوور میں ۷؍ وکٹ پر۲۱۰؍ رن  بنانے کے بعد یہ میچ ۳؍ وکٹ سے جیت لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ مشیل سینٹنر، گلین فلپس اور  ناتھن اسمتھ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سنیچر کی رات  یہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے۳۱؍رن  کے اسکور پر اپنے ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔ ٹم رابنسن ۴؍رن اور ہنری نکولس ۸؍رنبنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔۱۶؍ ویں اوور میں جیفری وینڈرسے نے ول ینگ ۲۶؍رن کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ایسے مشکل وقت میں مارک چیپ مین نے گلین فلپس کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔۲۴؍ویں اوور میں چریت اسالنکا نے گلین فلپس ۱۵؍رن کو آؤٹ کر کے اس شراکت  کو توڑا۔ اس کے بعد بلے بازی کیلئے آنے والے مشیل  ہی نے چیپ مین کے ساتھ ۵؍ویں وکٹ کیلئے ۷۵؍ رن جوڑے۔۳۷؍ویں اوور میں اے فرنانڈو نے مارک چیپ مین(۷۶؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑدیا۔ اس کے بعد تو نیوزی لینڈ کے بلے باز تو چل میں آیا کی طرز پر پویلین لوٹ گئے۔ مشیل ہی نے۴۵؍ رن کی اننگز کھیلی اور وہ۴۶؍ ویں اوور میں آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے۔ سری لنکن گیند بازوں کے سامنے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ۴۵ء۱؍ اوورس میں۲۰۹؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ اسیتا فرنانڈو کو ۲؍ وکٹ ملے۔ دونیت ویلالج اور چرتھ اسالنکا  نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK