• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سری لنکا کے گیندباز نووان تشارا زخمی ہوگئے، سیریز سے باہر

Updated: July 26, 2024, 1:36 PM IST | Agency | Colombo

 ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان شروع ہونے والی محدود اووروں کی سیریز سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دوسرا جھٹکا لگا ہے۔

Fast bowler Nuwan Tushara will not play against India. Photo: INN
تیز گیندباز نووان تشارا ہندوستان کیخلاف نہیں کھیلیں گے۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان شروع ہونے والی محدود اووروں کی سیریز سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ دشمنتھا چمیرا کے بعد اب اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ نووان تشارا بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ سری لنکن ٹیم کے منیجر مہندا ہالانگوڈا نے تصدیق کی ہے کہ تشارا کے بائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ آئی ہے۔ یہ چوٹ اتنی سنگین ہے کہ انہیں پوری سیریز سے باہر ہونا پڑا۔ ہالنگوڈا نے کہا کہ یہ چوٹ بدھ کی رات دیر گئے پریکٹس کے دوران لگی۔ تشارا اس وقت فیلڈنگ کی مشق کر رہے تھے۔ فی الحال ان کی چوٹ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ انہیں ہندوستان کے خلاف کم از کم ٹی۔ ۲۰؍ سیریز سے محروم ہونا پڑے گا۔ 
  تشارا کی انجری سری لنکا کی ٹیم کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے جو پہلے ہی ایک اور اہم تیز گیندباز دشمنتھا چمیرا کی کمی محسوس کر رہی ہے۔ تشارا کے باہر ہونے کے بعد بائیں ہاتھ کے گیندباز دلشان مدھوشنکا ان کی جگہ لے سکتے ہیں، حالانکہ ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ تشارا اس سال مسلسل سری لنکا کی ٹی۔ ۲۰؍ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ میں ان کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک تھے جہاں انہوں نے ۳؍ میچوں میں ۸؍ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سال کے شروع میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ۲۰؍رنوں کے عوض ۵؍ وکٹیں لی تھیں جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان پہلا ٹی۔ ۲۰؍ میچ سنیچر کو پلیکل میں کھیلا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK