• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سری کانت نے مکاؤ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں بنائی جگہ

Updated: September 25, 2024, 10:00 PM IST | Macau

تجربہ کار شٹلر کدامبی سری کانت نے مکاؤ اوپن ۲۰۲۴ء میں اسرائیل کے ڈینیئل ڈوبوینکو کو شکست دی

Kidambi Srikant.Photo:INN
کدامبی سری کانت۔(تصویر:آئی این این)

 ہندوستان کے تجربہ کار شٹلر کدامبی سری کانت نے بدھ کو مکاؤ اوپن۲۰۲۴ءمیں اسرائیل کے ڈینیئل ڈوبوینکو کو شکست دے کر مردوں کے سنگلز مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ آج مکاؤ ایسٹ ایشین گیمز ڈوم میں۳۵؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چھٹی سیڈ کدامبی سری کانت نے راؤنڈ آف۳۲؍ میں اسرائیل کے ڈینیئل ڈوبوینکو کو ۱۴۔۲۱، ۱۵۔۲۱؍ سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں رسائی  کی۔
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے کورٹ پر شاندار واپسی کی اور میچ میں۱۔۶؍ کی ابتدائی برتری برقرار رکھتے ہوئے۵۔۱۱؍ کی زبردست برتری حاصل کی۔ کدامبی نے شاندار شاٹس لگا کر اسرائیلی کھلاڑی پر دباؤ برقرار رکھا اور پہلا گیم ۱۴۔۲۱؍ سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں کدامبی نے ڈینیئل پر اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور ۱۵۔۲۱؍ کے اسکور کے ساتھ آسانی سے دوسرا گیم جیت لیا۔ راؤنڈ آف۱۶؍ میں کدامبی کا مقابلہ۵۷؍ ویں نمبر کے ہم وطن آیوش شیٹی سے ہوگا۔ اپنے پہلے راؤنڈ میں آیوش شیٹی نے ہم وطن الاپ مشرا کو سیدھے گیمز میں ۱۳۔۲۱، ۵۔۲۱؍ سے شکست دی۔
ویمنز سنگلز کے راؤنڈ آف 32 میں تسنیم میر نے ہم وطن دیویکا سہاگ کو  ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کے تمغہ فاتح بی سومیت ریڈی/این سکی ریڈی نے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں ملائیشیا کے لو بنگ کن/ہو لو ای کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK