• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسٹار فٹبالر رونالڈو کا یوٹیوب چینل گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

Updated: August 31, 2024, 1:19 PM IST | Agency | Lisbon

فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

Another record was registered in the name of Cristiano Ronaldo. Photo: INN
کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک اور ریکارڈ درج ہوگیا۔ تصویر : آئی این این

فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر۲۱؍ اگست کو انٹری کرتے ہی کئی ریکارڈز توڑ دیئے۔ 
  اب رونالڈو کے یوٹیوب چینل ’یور کرسٹیانو‘ نے عالمی ریکارڈ بُک ’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘ میں جگہ بنا لی ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے۳۹؍ سالہ النصر اسٹار کے یوٹیوب چینل کو۲۴؍ گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرس حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ یوٹیوب ریکارڈس پر نظر رکھنے والی سائٹ وکی ٹیوبیا کے مطابق رونالڈو کے چینل نے صرف۲۲؍ منٹ میں ایک لاکھ سبسکرائبر، ۴۷؍ منٹ میں ۱۰؍ لاکھ سبسکرائبرس اور۱۱؍ گھنٹے۳۱؍ منٹ میں ۱۰؍ ملین سبسکرائبرس حاصل کر لئے تھے۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ کھلاڑی کے چینل کو صرف ایک ہفتے میں ۵۰؍ ملین افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پرتگالی فٹبالر کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں آیا ہے بلکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ رونالڈو کو۶۳۷؍ ملین فالوورس کے ساتھ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کرنے والے شخص کے طور پر اور ۲۰۲۲ء میں اسی پلیٹ فارم پر۵۰۰؍ ملین فالوور س تک پہنچنے والے پہلے شخص بننے پر مل چکا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK