• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسٹار ٹینس کھلاڑی ڈومینک تھیم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Updated: October 25, 2024, 12:49 PM IST | London

آسٹریا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی ڈومینک تھیم نے گزشتہ روز ایئرسٹی بینک اوپن میں لوسیانو ڈارڈیری کے خلاف پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد اپنے پیشہ ورانہ کریئر کا خاتمہ کر دیا۔

Dominic Thiem. Photo: INN.
ڈومینک تھیم۔ تصویر: آئی این این۔

آسٹریا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی ڈومینک تھیم نے گزشتہ روز ایئرسٹی بینک اوپن میں لوسیانو ڈارڈیری کے خلاف پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد اپنے پیشہ ورانہ کریئر کا خاتمہ کر دیا۔ ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے ڈومینک تھیم کو ان کے ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دی ہے۔ آسٹریا کے کھلاڑی نے ۲۰۲۰ء یو ایس اوپن میں بڑا خطاب جیتا تھا۔ اس کے ساتھ وہ ۳؍ دیگر گرینڈ سلیم کے فائنل میں بھی پہنچے تھے۔ انہوں نے ۱۷؍ اے ٹی پی سنگلز ٹائٹل جیتے اور کریئر کی اعلیٰ ترین اے ٹی پی رینکنگ نمبر ۳؍ پوزیشن حاصل کی اور ۶؍ سال تک ٹاپ۔ ۱۰؍رینکنگ میں رہے۔ 
راجرفیڈرر نے ایک انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’’ایک شاندار کرئیر اختتام کو پہنچ گیا۔ مبارک ہو’ ڈومی‘۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ سطح کچھ بھی ہو، آپ نے ہمیشہ اپنے شاندار بیک ہینڈ سے مجھے ہرانے کا ایک طریقہ تلاش کیا۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ نے اسے شائستگی اور کھیل کے جذبہ کے ساتھ کیا۔ ‘‘ واضح رہے کہ تھیم نے فیڈرر کے خلاف اپنے ۷؍ اے ٹی پی مقابلوں میں سےہیڈ میچوں میں سے۵؍ جیتے ہیں۔ ان کا واحدچمپئن شپ مقابلہ پریبھاس اوپن ۲۰۱۹ءاوپن میں ہوا، جہاں آسٹریائی کھلاڑی نے اپنا واحد اے ٹی پی ماسٹرز ۱۰۰۰؍ ٹائٹل جیتا تھا۔ 
دوسری جانب رافیل ندال نے انسٹاگرام اسٹوری بھی پوسٹ کی جس میں بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح جذبات کا اظہار کیا اور لکھا’ڈانکے ڈومی‘۔ واضح رہے کہ تھیم نے ’بگ تھری‘ نوواک جوکووچ، ندال اور فیڈرر کے خلاف ایک زبردست چونکا دینے والا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے اپنے کریئر کا اختتام بگ تھری کے خلاف ۱۶۔ ۱۹؍کے ریکارڈ کے ساتھ کیا۔ اپنے ۴۶؍ فیصد میچ جیت کر۔ 
ڈومنک تھیم نے اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد جذباتی تقریر میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے تمام کوچ، معاون اسٹاف، ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK