• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج سے فرنچ اوپن کا آغاز، رافیل ندال بھی ایکشن میں نظرآئیں گے

Updated: May 26, 2024, 9:39 AM IST | Agency | Paris

اٹالین اوپن میں شکست کے بعد ندال نے کہاتھا کہ انہیں پیرس میں کھیلنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لال بجری پر مشق کی تھی۔

Rafael Nadal. Photo: INN
رافیل ندال۔ تصویر : آئی این این

اسپین کے رافیل ندال نے بالآخر سال کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ۲۲؍  بار کے گرینڈ سلیم چمپئن ندال کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں الیگزینڈر زیوریو سے ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کا ڈرا جمعرات کو جاری کیا گیاتھا جس کے مطابق ۱۴؍ مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے والے ندال کو پہلے راؤنڈ میں ہی سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔   
  رافیل ندال کو انجری کی وجہ سے دو سیزن کی اتار چڑھاؤ والی کارکردگی کے بعد رولا گیروس میں مقابلہ کرنے کے بارے میں یقین نہیں تھا۔ وہ کولہے کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ سال فرنچ اوپن نہیں کھیل سکے تھے۔ اس ماہ اٹالین اوپن میں شکست کے بعد رافیل ندال نے کہا کہ انہیں پیرس میں کھیلنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے لال بجری پر مشق جاری رکھی اور ان کا نام سرکاری طور پر بریکٹ میں تھا۔ اسپین کے ندال کو ٹورنامنٹ میں کوئی سیڈ نہیں ملی ہے۔ ۲۲؍مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن ندال نے ۲۰۲۲ء میں فرنچ اوپن کا سیمی فائنل عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود  زیوریو کے خلاف کھیلا تھا۔ زیوریو ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے اس میچ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ فرنچ اوپن اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔ مردوں کے سنگلز زمرے میں ۲۴؍ بار کے گرینڈ سلیم فاتح سربیا کے نوواک جوکووچ ایک بار پھر دعویدار کے طور پر اتریں گے اور ان کے پاس یہاں ۲۵؍ واں گرینڈ سلیم جیتنے اور مردوں اور خواتین کے زمرے میں ایک ساتھ سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ بنانے کا موقع ہوگا۔ جوکووچ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں یہ کارنامہ انجام دینے سے محروم رہے تھے۔ پیرس اولمپکس کا انعقاد بھی جولائی میں ہونا ہے، ایسے میں تمام کھلاڑی فرنچ اوپن سے بھی اولمپکس کی تیاریوں کو مضبوط بنائیں گے۔ 
  خواتین میں عالمی نمبر ۶؍ جیسیکا پیگولا نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے کیونکہ وہ اس کلے کورٹ گرینڈ سلیم میں حصہ لینے کے لئے پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔ امریکہ کی جیسیکا دو سال قبل رولاگیروس میں کوارٹر فائنل میں پہنچی تھیں۔ جیسیکا اس سیزن میں گردن کی انجری کا شکار ہوئیں اور اپریل سے نہیں کھیلی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK