• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیریز میں برقرار رہنا خواتین ٹیم کا مقصد

Updated: July 19, 2023, 2:12 PM IST | Mirapur

آج بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کا دوسرا یکروزہ مقابلہ۔ میزبان ٹیم سیریز میں ۰۔۱؍سے آگے

The match between Bangladesh and India women`s team will start at 9 am
بنگلہ دیش اور ہندوستان کی خواتین ٹیم کا میچ صبح ۹؍بجے شروع ہوگا

رن بنانے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے، ہندوستانی بلے بازوں کو بدھ کو یہاں خواتین کے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے سست پچ پر بہتر بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ بنگلہ دیش کے اب تک کے دورے کے دوران اسپنرس بالخصوص لیگ اسپنرس نے ہندوستانی بلے بازوں کو کافی پریشان کیا ہے۔ہندوستانی ٹیم کو دوسرے یکروزہ میچ میں اپنی بلے بازی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی کیونکہ پہلے یکروزہ میچ میں ٹیم انڈیا کی گیندبازوں نے اچھی بولنگ کی تھی اور حریف ٹیم کے وکٹ لئے تھے۔ 
 ہندوستانی بلے بازوں کو بھی اتوار کو پہلے ون ڈے میں تیز گیند باز معروفہ اختر سے نمٹنا مشکل ہوگیا  تھا کیونکہ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف اس فارمیٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں فتح کے بعد بنگلہ دیش نے پہلا ون ڈے بھی جیتا اور اب میزبان ٹیم کی نظریں تاریخی سیریز جیتنے پر ہوں گی۔
 بنگلہ دیش میں اگلے سال ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی میزبانی کے ساتھ  ہندوستانی بلے بازوں کو ایسی پچوں پر رن بنانے کیلئے خود کو ہم آہنگکرنا پڑے گا جہاں گیند بلے سے نہیں ٹکراتی ہے۔ ہندوستان کے لئے موجودہ دورہ اب تک کافی مشکل رہا ہے کیونکہ ٹیم بمشکل ٹی ۲۰؍ انٹر نیشنل سیریز جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا نے جاری دورے پر مایوس کیا ہے جبکہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں شیفالی ورما کی جگہ لینے والی پریا پونیا بھی  لوٹنےمیں ناکام رہیں۔
 یستیکا بھاٹیہ اور جمائمہ روڈریگیز دونوں نے اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنےکیلئے جدوجہد کی اور اس سے ٹیم پر اضافی دباؤ پڑا۔ رِچا گھوش کی غیر موجودگی میں کوئی بھی بلے باز فنشر کا کردار ادا نہیں کر پا رہا ہے اور ٹیم باؤنڈریز لگانےکے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ امنجوت کور جنہوں نے اتوار کو اپنی  گیندبازی سے متاثر کیا، ان کے پاس بلے سے بھی اپنی شناخت قائم کرنے کا موقع ہے اور وہ بطور فنشر اچھا متبادل ثابت ہوسکتی ہیں۔ ہندوستان نے سیریز کے پہلے میچ میں ۱۹؍ وائیڈ بولنگ کی جو تشویش کا باعث ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK