آسٹریلیا کے کارگزار کپتان اسٹیو اسمتھ نے چمپئن ٹرافی کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں ٹیم کی شکست کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: March 05, 2025, 4:04 PM IST | Dubai
آسٹریلیا کے کارگزار کپتان اسٹیو اسمتھ نے چمپئن ٹرافی کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں ٹیم کی شکست کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
آسٹریلیا کے کارگزار کپتان اسٹیو اسمتھ نے چمپئن ٹرافی کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں ٹیم کی شکست کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
آسٹریلیا کے۳۵؍ سالہ بلے باز اسمتھ نے بدھ کو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف شکست کے فوراً بعد اپنی ٹیم کے ساتھیوں کو اپنے ریٹائرمنٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وہ۲۰۲۷ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم وہ ٹیسٹ اور ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ اسمتھ چمپئن ٹرافی میں پیٹ کمنس کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کے کارگزار کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ نے اسمتھ کا بیان جاری کیا۔ اسمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ون ڈے میں ان کا بہترین سفر رہا ہے اور میں نے کھیل کے ہر لمحے سے لطف اٹھایا ہے۔ اس سفر کی کئی سنہری یادوں میں دو ورلڈ کپ بھی شامل ہیں۔ اب نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ۲۰۲۷ء کے ورلڈ کپ کی تیاری کا وقت ہے، اس لئے مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لئے الوداع کہنے کا صحیح وقت ہے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’ٹیسٹ کرکٹ اب بھی میری ترجیح ہے اور میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا منتظر ہوں۔ اس کے بعد سردیوں میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا تعاون دینے کیلئے میرے اندر ابھی بھی کافی کرکٹ باقی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بڑے ٹورنامنٹس کی ناکامیوں کو پیچھے چھوڑنے کے متمنی
اسمتھ نے آسٹریلیا کیلئے ۲۰۱۰ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آغاز کیا تھا۔ انہوں نے منگل کو ۱۷۰؍ون ڈے کھیلے اور۵۸۰۰؍ رن بنائے۔ اس دوران ان کا اوسط۴۳ء۲۸؍ اور اسٹرائیک ریت ۸۶ء۹۶؍ رہا۔ ون ڈے میں ان کی بہترین اننگز ۱۶۴؍ رن کی ہے۔ ون ڈے میں انہوں نے۳۵؍ نصف سنچریاں اور۱۲؍ سنچریاں بنائیں۔ اسمتھ چمپئن ٹرافی۲۰۲۵ء میں فارم میں نہیں تھے۔ انہوں نے ۳؍ اننگز میں۴۸ء۵۰؍کے اوسط سے ۹۷؍ رن بنائے تھے۔ ۷۳؍ رن ان کی بہترین اننگز رہی۔ اسمتھ ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ کیلئے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ میں کئی ریکارڈس بنائے ہیں۔ ۱۱۶؍ ٹیسٹ کی۲۰۶؍ اننگز میں اسمتھ نے ۵۶ء۷۵؍ کے اوسط سے ۱۰۲۷۱؍ رن بنائے ہیں۔ ۲۳۹؍ رن کی اننگز ان کی بہترین اننگز رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے۳۶؍ سنچریاں اور۴۱؍ نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ ان میں چار ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں۔
اسمتھ نے۶۷؍ ٹی۲۰؍ میچ بھی کھیلے ہیں۔ ان میں انہوں نے۲۴ء۸۶؍کے اوسط اور۱۲۵ء۴۶؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۱۰۹۴؍رن بنائے۔ ٹی ۲۰؍انٹرنیشنل میں انہوں نے ۵؍ نصف سنچریاں بھی بنائیں۔
اسمتھ، آسٹریلیا کی۲۰۱۵ء اور۲۰۲۳ء آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے ۔ وہ۲۰۱۵ء میں ون ڈے ٹیم کے باقاعدہ کپتان تھے اور۶۴؍ میچ میں ٹیم کی قیادت کی۔ اس دوران ان کا جیت کا فیصد ۵۰؍ فیصد رہا۔ حالیہ (۲۴۔۲۰۲۳ء) گھریلو سیریز کے دوران، انہوں نے کپتان پیٹ کمنس کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ۰۔۳؍ سے کلین سویپ کرنے میں مدد کی تھی۔