• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسمتھ ،سمیع، بمراہ اور سراج کا سامنا کرنے کیلئے تیار

Updated: August 21, 2024, 2:14 PM IST | Agency | Sydney

آسٹریلوی بلے باز نے کہا : میں کسی بھی پوزیشن پربیٹنگ کیلئے تیار ہوں، ۲؍ وکٹ گریں تب بھی سنبھالنے کیلئے چوتھے نمبر پر آسکتاہوں۔

Steve Smith. Photo: INN
اسٹیو اسمتھ ۔ تصویر : آئی این این

بارڈرگاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیون اسمتھ ہندوستان کے تیز گیندبازوں بمراہ، محمد سمیع اور محمد سراج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسمتھ نے لاس اینجلس اولمپکس میں بھی شرکت کرنے کا منصوبہ بنایا ہےاور وہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ 
 اگر اسٹیون اسمتھ اس سیریز میں بھی اوپننگ بلے باز رہے تو وہ جسپریت بمراہ، محمد سمیع اور محمد سراج جیسے تیز گیند بازوں کے سامنے نئی گیند کا سامنا کریں گے۔ اس سیریز میں ان کے پاس ۱۰؍ ہزار رن تک پہنچنے کا موقع بھی ہوگا۔ فی الحال وہ اس ریکارڈ سے ۳۱۵؍ رن دور ہیں۔ ٹیسٹ اوپنر کے طور پر اسمتھ کا کریئر ملا جلا رہا ہے۔ بطور اوپنر، انہوں نے ۴؍ ٹیسٹ میچوں میں صرف ۲۸ء۵۰؍کے اوسط سے۱۷۱؍ رن بنائے ہیں، جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابل شکست۹۱؍ رن بھی شامل ہیں۔ 
اسمتھ نے کہا کہ میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کیلئے تیار ہوں، اگر دو گیندوں پر ۲؍وکٹ گر بھی جائیں تو مجھے نئی گیند کو سنبھالنے کیلئے چوتھے نمبر پر آنا پڑے گا۔ میرے لئے یہ صرف ایک نمبر ہے۔ میں نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی ہے۔ ایک طویل عرصے سے بیٹنگ کی ہے اور کئی بار میں نے پہلے اوور میں وکٹ گرنے کے بعد نئی گیند پر رن بنائے ہیں، میرے لئے صرف یہ سیکھنا ہے کہ فیلڈنگ کے ۱۰؍ منٹ کے اندر کیسے بیٹنگ کی جائے۔ 
   آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ان کا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ لاس اینجلس اولمپکس۲۰۲۸ء کے ٹی۲۰؍ کرکٹ مقابلے میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ اسمتھ نے حال ہی میں سڈنی سکسرس کے ساتھ بی بی ایل کا ۳؍ سالہ معاہدہ کیا۔ اس معاہدے کا مطلب ہے کہ وہ کم از کم۲۷۔ ۲۰۲۶ء تک پروفیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ اسمتھ کا خیال ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران آسٹریلیا کی ٹی۲۰؍ ٹیم سے وابستہ رہیں گے۔ 
  انہوں نے کہاکہ’’میں کم از کم اگلے ۴؍ سال تک ٹی۲۰؍ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ یہ ایک ایسا فارمیٹ ہے جسے میں دوسرے فارمیٹس کے علاوہ فرنچائزی کرکٹ میں طویل عرصے تک کھیل سکتا ہوں۔ میں نے ۳؍ سال کا معاہدہ کیا ہے اور ایک سال بعد اولمپکس ہوں گے۔ میں اولمپکس کا حصہ بننا چاہتا ہوں، یہ ایک بہترین تجربہ ہوگا۔ 
  دیگر فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میرا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں اس وقت کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں او موسم گرما کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ 
  انہوں نے کہاکہ ’’یہ ایک زبردست سیریز ہونے جا رہی ہے۔ ہم (آسٹریلیا اور ہندوستان) اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں دو بہترین ٹیمیں ہیں۔ ہم نے گزشتہ سال ہی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلا ہے۔ ہندوستانی ٹیم گزشتہ۲؍ آسٹریلیائی دوروں پر شاندار رہی ہے اور یہاں اس نے اچھا کرکٹ کھیلا ہے۔ لیکن مجھے امید ہے کہ اس بار ہم پانسہ پلٹیں گے۔ ہمیں بارڈر گاوسکر ٹرافی جیتتے ہوئے ۱۰؍ سال ہو گئے ہیں، اس لئے ہمیں یقینی طور پر اس سال یہ کرنا ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ میں کہیں بھی بلے بازی کےلئے تیار ہوں۔ اگر ۲؍ وکٹ مسلسل دو گیندوں پر گرجاتے ہیں تو بھی مجھے نئی گیند کو سنبھالنے کیلئے چوتھے نمبر پر آنا ہی ہو گا۔ میرے لئے یہ صرف ایک نمبر ہے۔ میں نے طویل عرصے تک تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی ہے اور کئی بار میں نے پہلے اوور میں وکٹ گرنے کے بعد نئی گیند پر رن بنائے ہیں۔ میرے لئے صرف یہ سیکھنا ہے کہ فیلڈنگ کے۱۰؍ منٹ کے اندر خود کو بیٹنگ کیلئے کیسے تیار کرنا ہے۔ ‘‘ انہو ں نے کہاکہ میں اچھی بلے بازی کی پوری کوشش کروں گا۔ اس وقت میں کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہوں اور اپنے ملک کیلئے بہت سے میچ جیتنا چاہتا ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK