۲۰۰۱ء میں سہارا انڈیا کمپنی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اسپانسر کیا اور ۲۰۱۳ء تک ٹیم سے وابستہ رہی۔ ہاکی انڈیا کے ساتھ سہارا نے معاہدہ کیا تھا
EPAPER
Updated: November 16, 2023, 10:22 AM IST | Mumbai
۲۰۰۱ء میں سہارا انڈیا کمپنی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اسپانسر کیا اور ۲۰۱۳ء تک ٹیم سے وابستہ رہی۔ ہاکی انڈیا کے ساتھ سہارا نے معاہدہ کیا تھا
سہارا انڈیا گروپ کے سربراہ سبرت رائے نے منگل کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں ۷۵؍ سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ وہ کافی عرصے سے شدید بیمار تھے۔ ایسے میں ان کی موت سہارا خاندان کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سہارا خاندان کے سربراہ سبرت رائے ایک زمانے میں ہندوستانی کھیلوں کی دنیا پر راج کیا کرتے تھے اور ان کا نام نہ صرف کرکٹ بلکہ فارمولا ون میں بھی مشہور تھا۔آپ کو اس دور کے بارے میں بتاتے ہیں جب ہندوستانی کھیلوں میں سہارا انڈیا کا غلبہ تھا۔
۲۰۰۱ء میں سہارا انڈیا کمپنی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اسپانسر کیا اور ٹیم کی جرسی پر سہارا انڈیا کا لوگو لگا دیا گیا۔۲۰۰۱ء سے۲۰۱۳ء تک ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر سہارا انڈیا کا لوگو نظر آیا اور اس کمپنی نے طویل عرصے تک ہندوستانی ٹیم کو اسپانسر کیا۔ یہی نہیں، سہارا کی سرپرستی میں ہندوستانی ٹیم نے کئی بڑی ٹرافیز جیتیں جن میں آئی سی سی چمپئن ٹرافی ۲۰۰۲ء، آئی سی سی ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۰۷ء، ایشیا کپ۲۰۱۰ء، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ۲۰۱۱ء اور آئی سی سی چمپئن ٹرافی۲۰۱۳ء شامل ہیں۔ہندوستانی ٹیم نے اتنے بڑے ٹورنامنٹ جیتے تھے۔ ہندوستانی ٹیم کی جرسی کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جرسی پر بھی سہارا کا لوگو کافی عرصے سے نظر آتا رہاتھا اور وہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ھی اسپانسر کرتے تھے۔
۲۰۰۰ء سے۲۰۱۳ء تک سہارا انڈیا کمپنی نے نہ صرف کرکٹ بلکہ کھیلوں کے دوسرے بہت سے ایونٹس کو اسپانسر کیا۔۲۰۰۳ء میں سہارا نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے ساتھ ایک معاہدہ کیا اور اس نے ہاکی ٹیم کو اسپانسر کرنا بھی شروع کیا۔ کافی وقت سہارا نے ہندوستان کی ہاٹی ٹیم کو اسپانسر کیا تھا۔ یہی نہیں، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سہارا انڈیا نے فارمولا وَن کار ریسنگ میں بھی اسپانسر شپ حاصل کی تھی اور فارمولا وَن کاروں پر ان کے بڑے لوگو کافی عرصے تک نظر آتے تھے۔