• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سکھ جیت سنگھ صحتیاب ہونے کے بعد اولمپکس میں شرکت کیلئے تیار

Updated: July 20, 2024, 1:24 PM IST | Agency | Mumbai

ہاکی کھلاڑی نے کہاکہ اولمپکس میں کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے کریئر کا اہم موقع ہوتا ہے اور مجھے یہ موقع ملنا باعث فخر ہے۔

Sukhjit Singh. Photo: INN
سکھ جیت سنگھ۔ تصویر : آئی این این

کریئر کیلئے خطرناک زخم سے صحتیاب ہونے سے لے کر پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء کیلئے  ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم میں جگہ بنانے تک سکھ جیت سنگھ کا سفر متاثر کن رہا ہے۔ ۲۰۲۲ء میں اپنی قومی ٹیم میں قدم رکھنے کے بعد سے سکھ جیت نے ملک کیلئے۷۰؍میچ کھیلے ہیں اور ۲۰؍ گول کئے ہیں۔۲۸؍سالہ فارورڈ کیلئے  یہ راستہ آسان نہیں  تھاکیونکہ انہیں اس مقام تک پہنچنے کیلئے  بہت سے مسائل  اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اب، وہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر اپنی شناخت  قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
سکھ جیت سنگھ نے کہا کہ’’اولمپکس میں کھیلنا میرے اور میرے خاندان کیلئے ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے۔ یہ کسی بھی کھلاڑی کے کریئر کا  اہم موقع  ہوتا ہے اور مجھے یہ موقع ملنا باعث فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میری محنت اور لگن رنگ لائی ہے۔ میں ٹیم میں اپنے کردار کو عمدہ طریقے سے ادا کرنے اور پیرس میں اپنا  بہترین مظاہرہ کر کے اپنے کوچیز اور ساتھیوں کے بھروسہ پر کھرا  اترنے کیلئے  پرعزم ہوں۔
سکھ جیت سنگھ نے بھونیشور میں۲۰۲۳ء کے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کیا تھا، ۶؍  میچوں میں ۳؍ گول اسکور کئے تھے۔ خیال رہے کہ وہ گزشتہ سال چنئی میں مردوں کی ایشین چمپئن  ٹرافی۲۰۲۳ء اور ہانگزو ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ حال ہی میں سکھ جیت سنگھ نے ۲۴۔۲۰۲۳ء ایف آئی وی ہاکی پرو لیگ میں ۵؍ گول کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK