• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلطان آف جوہر کپ میں ہندوستان نے برطانیہ عظمیٰ کو۴۔ ۶؍گول سے زیر کیا

Updated: October 21, 2024, 12:01 PM IST

ہندوستانی جونیئر مینز ہاکی ٹیم نے اتوار کو سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ عظمیٰ کو۴۔ ۶؍گول سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ہندوستانی جونیئر مینز ہاکی ٹیم نے اتوار کو سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ عظمیٰ کو۴۔ ۶؍گول سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ 
ہندوستان کی جانب سے محمد کونین داد (۷؍ویں منٹ)، دلراج سنگھ (۱۷؍ویں، ۵۰؍ ویں منٹ)، شاردا نند تیواری (۲۰؍ویں، ۵۰؍ ویں منٹ) اور منمیت سنگھ (۲۶؍ویں منٹ) نے گول کئے۔ برطانیہ کے لئے روری پینروز نے (دوسرے، ۱۵؍ویں ) اور مائیکل رائڈن نے (۴۶؍ویں، ۵۹؍ویں منٹ) میں گول کیا۔ جاپان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں جیت کے بعد پراعتماد نوجوان ہندوستانی ٹیم کو اتوار کو ابتدائی جھٹکا لگا جب روری پینروز نے کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم ۵؍ منٹ بعد ۷؍ویں منٹ میں محمد کونین داد کے گول نے اسکور۱۔ ۱؍ سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد انگلینڈ نے۱۵؍ویں منٹ میں گول کر کے دوبارہ برتری حاصل کر لی۔ 
ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں دبدبہ بنایا اور لگاتار ۳؍ گول کئے۔ دلراج نے۱۷؍ویں منٹ میں گول کرکے اسکور ۲۔ ۲؍ سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے شاردا نند تیواری کو ۲۰؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کرنے میں مدد کی، جس سے ہندوستان کو۲۔ ۳؍گول کی اہم برتری حاصل ہوئی۔ دلراج نے۲۶؍ویں منٹ میں منمیت سنگھ کو ایک تیز بیس لائن پاس دیا، جسے منمیت نے شاندار طریقے سے گول میں تبدیل کرکے ہندوستان کی برتری کو۲۔ ۴؍ کر دیا۔ تیسرے کوارٹر کے ۵؍ منٹ میں، دلراج نے ہندوستان کو پنالٹی کارنر جیتنے میں مدد کی، لیکن برطانیہ کے مضبوط دفاع نے اسے ناکام بنا دیا۔ چوتھے کوارٹر کے ابتدائی منٹ میں برطانیہ عظمیٰ کو کامیابی ملی جب مائیکل رائڈن نے گول کر کے اسکور۳۔ ۴؍ کردیا۔ دریں اثنا، ان کی فارورڈ لائن نے۵۰؍ویں منٹ میں ایک اہم پی سی حاصل کیا، جس سے انہیں برتری بڑھانے کا سنہری موقع ملا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK