وانکھیڈے اسٹیڈیم کی ۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ہندوستان کے کئی مشہور کرکٹرس نے شرکت کی۔
EPAPER
Updated: January 21, 2025, 2:06 PM IST | Agency | Mumbai
وانکھیڈے اسٹیڈیم کی ۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ہندوستان کے کئی مشہور کرکٹرس نے شرکت کی۔
وانکھیڈے اسٹیڈیم کی ۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ہندوستان کے کئی مشہور کرکٹرس نے شرکت کی۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن (ایم سی اے) نے اتوارکی رات وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ایک رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں سنیل گاوسکر، روی شاستری، سچن تینڈولکر، روہت شرما سمیت کئی لیجنڈ کرکٹرس نے شرکت کی۔ برسوں کے دوران، اسٹیڈیم نے شائقین کو بہت سے یادگار لمحات دیئے ہیں، جن میں اسی میدان پر۲۰۱۱ء کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی فتح بھی شامل ہے۔ یہ تینڈولکر، گاوسکر اور روہت جیسے کرکٹرس کا ہوم گراؤنڈ بھی رہا ہے۔ سالگرہ کی تقریبات کے دوران گاوسکر نے اپنے شاندار رقص کے ساتھ تمام مداحوں کو دعوت بھی دی تھی۔
گاوسکر نے ڈانس کیا، سچن نے گانا گایا
تقریب میں سنیل گاوسکر کو مشہور موسیقار اور گلوکار شیکھر راوجیانی کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانے `اوم شانتی اوم پر رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جب شائقین گاوسکر کے اسٹیپ سے لطف اندوز ہو رہے تھے، شیکھر نے سچن تینڈولکر کو گانے کے لیے کہا۔ ان کی درخواست کو پورا کرتے ہوئے `ماسٹر بلاسٹر نے مداحوں کے لیے `اوم شانتی اوم گایا۔ اس کے بعدسنیل گاوسکر نے موسیقار شیکھر کا ساتھ دیا۔
پروگرام میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی
اس پروگرام میں ممبئی کے کرکٹ لیجنڈس نے حصہ لیا۔ ان میں روہت شرما، دلیپ وینگسرکر، روی شاستری، اجنکیا رہانے اور ڈیانا ایڈولجی سمیت سابق اور موجودہ ہندوستانی کرکٹ کپتان شامل تھے۔ اس دوران ممبئی کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے تجربہ کار مرد و خواتین کھلاڑی بھی موجود تھے۔ ان سب نے اپنے کریئر کی تشکیل میں اسٹیڈیم کی اہمیت اور ہندوستان کے مجموعی کرکٹ سفر کے بارے میں بات کی۔
سچن نے گاوسکر کو کیک کھلایا
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن (ایم سی اے ) اور اس کے مداحوں کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں انہیں وانکھیڈے اسٹیڈیم کی۵۰؍ ویں سالگرہ پر مبارکباد دی تھی۔ اس موقع پر ایم سی اے کے عہدیداروں اور اعلیٰ کونسل کے اراکین نے وانکھیڈے اسٹیڈیم کی قابل احترام وراثت کا جشن مناتے ہوئے ایک کافی ٹیبل بک اور یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیاگیا۔ آئی سی سی چمپئن ٹرافی اور سنیل گاوسکر کی ۷۵؍ ویں سالگرہ کی تقریبات کے ساتھ تصویر کے موقع سے شام اور بھی روشن ہوگئی۔ سچن کو گاوسکر کو کیک کھلاتے بھی دیکھا گیا۔