Inquilab Logo Happiest Places to Work

سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی سپرکنگز کوروند دیا

Updated: April 26, 2025, 10:09 PM IST | Chennai

ہرشل پٹیل ، کپتان پیٹ کمنس اور جے دیوانادکٹ کی شاندار گیندبازی ۔ ایشان کشن نصف سنچری سے محروم

Sunrisers Hyderabad`s players. Phto:PTI
سن رائزرس جیدرآباد کے کھلاڑی۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

 ہرشل پٹیل (۴؍ وکٹ)، کپتان پیٹ کمنس اور جے دیو انادکٹ (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد  ایشان کشن (۴۴؍ رن) اور کامندو مینڈس (۳۲؍رن)کی اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۴۳؍ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو ۵؍ وکٹ   سے شکست دے دی۔  
۱۵۵؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پہلے ہی اوور میں خلیل احمد نے ابھیشیک شرما (صفر) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا ۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے ایشان کشن نے  ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ چھٹے اوور میں انشول کمبوج نے ٹریوس ہیڈ (۱۹؍رن) کو آؤٹ کرتے ہوئے چنئی کو دوسری کامیابی دلائی۔ حیدرآباد کا تیسرا وکٹ ۹؍ویں اوور میں ہینرک کلاسن (۷؍رن) کی صورت میں گرا۔ نور احمد نے۱۲؍ویں اوور میں انیکیت ورما (۱۹؍رن) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد  ۱۴؍ویں اوور میں نور احمد نے ایشان کشن کو آؤٹ کر کے حیدرآباد کو بڑا جھٹکا دیا۔ ایشان کشن نے۳۴؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۴۴؍رن  بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے۱۸ء۴؍  اوور میں۵؍وکٹ پر ۱۵۵؍ رن بنا کر میچ ۵؍ وکٹ سے جیت لیا۔ کامندو مینڈس ۲۲؍ گیندوں پر   (۳۲؍ رن ناٹ آؤٹ ) اور نتیش کمار ریڈی نے۱۳؍  گیندوں  پر  ناٹ آؤٹ  ۱۹؍رن  کی اننگز کھیلی۔ چنئی سپر کنگز کی جانب سے نور احمد نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ خلیل احمد، انشول کمبوج اور رویندر جڈیجا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
اس سے قبل  سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس  نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری چنئی سپر کنگز کی شروعات خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں شیخ رشید (صفر) کا وکٹ گنوادیا۔ راشد کو محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے سیم کرن اور آیوش مہاترے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ہرشل پٹیل نے ۵؍ویں اوور میں سیم کرن (۹؍رن) کو آؤٹ کرتے ہوئے چنئی کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد پیٹ کمنس نے آیوش مہاترے۱۹؍ گیندوں  پر   ۳۰؍رن کو  آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ چنئی کا چوتھا وکٹ۱۰؍ویں اوور میں رویندر جڈیجا (۲۱؍رن) کی شکل میں   گرا۔ چنئی کو بڑے اسکور کی طرف لے جانے والے ڈیوالڈ بریوس کو ہرشل نے آؤٹ کیا۔ ڈیوالڈ بریوس نے ۲۵؍گیندوں پر۴؍ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے سب سے زیادہ ۴۲؍رن  بنائے۔ شیوم دوبے (۱۲؍رن) اور دیپک ہڈا (۲۲؍رن) کو جے دیو انادکٹ نے آؤٹ کیا۔ مہندر سنگھ دھونی (۶؍رن) اور نور احمد (۲؍رن) کو ہرشل نے آؤٹ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے بولنگ اٹیک کے سامنے چنئی سپر کنگز کی پوری ٹیم۱۹ء۵؍ اوور میں۱۵۴؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ سن رائزرس حیدرآباد کیلئے  ہرشل پٹیل نے ۴؍ اوور میں۲۸؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ پیٹ کمنس اور جے دیو انادکٹ کو ۲۔۲؍ وکٹ ملے۔ محمد سمیع اور کامندو مینڈس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK