Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابھیشیک کی طوفانی بلے بازی سے سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو۸؍ وکٹ سے مات دی

Updated: April 14, 2025, 10:47 AM IST | Agency | Hyderabad

ابھیشیک شرما(۱۴۱؍ رن) کی ریکارڈ ساز سنچری اور ٹریوس ہیڈ (۶۶؍ رن) کی طوفانی اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم نے سنیچرکو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے ۲۷؍ ویں میچ میں پنجاب کنگز کو ۹؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

Abhishek Sharma. Picture: INN
ابھیشیک شرما۔ تصویر: آئی این این

ابھیشیک شرما(۱۴۱؍ رن) کی ریکارڈ ساز سنچری اور ٹریوس ہیڈ (۶۶؍ رن) کی طوفانی اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم نے سنیچرکو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے ۲۷؍ ویں میچ میں پنجاب کنگز کو ۹؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ ابھیشیک نے صرف۴۰؍ گیندوں پر آئی پی ایل کے ۱۸؍ویں سیزن میں اپنی پہلی شاندار سنچری مکمل کی۔
 ۲۴۶؍ رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے ابھیشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے ریکارڈ۱۷۱؍رن کی شراکت  قائم کی۔۱۳؍ویں اوور میں یزویندر چہل نے ٹریوس ہیڈ کو میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔۱۷؍ ویں اوور میں عرشدیپ سنگھ نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کیا اور پنجاب کو دوسری بڑی کامیابی ملی  لیکن اس وقت تک ابھیشیک اپنا کام مکمل کر چکے تھے۔
 ابھیشیک شرما نے۵۵؍ گیندوں پر۱۴؍ چوکوں اور۱۰؍ چھکوں کی مدد سے۱۴۱؍ رن کی اہم اننگز کھیلی۔ سنرائزرس حیدرآباد نے ۱۸ء۳؍ اوورس میں ۲؍ وکٹ کے نقصان پر۲۴۷؍ رن بنا کر میچ ۸؍وکٹ  سے جیت لیا۔ ہینرک کلاسن ۲۱؍ رن اور ایشان کشن ۹؍رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے عرشدیپ سنگھ اور یزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
 پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایّر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ کی پنجاب کی اوپننگ جوڑی نے دھماکہ خیز بلے بازی کی اور پہلے وکٹ کیلئے ۶۶؍ رن  جوڑے۔ ہرشل پٹیل نے چوتھے اوور میں پریانش آریہ کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ پریانش آریہ نے۱۳؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۳۶؍ رن بنائے۔ اس کے بعد ساتویں اوور میں ایشان ملنگا نے پربھسمرن سنگھ کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو دوسری کامیابی دلائی۔ پربھسمرن سنگھ  نے  ۲۳؍گیندوں پر۷؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۴۲؍ رن بنائے۔ نہال وڈھیرا (۲۷؍رن) کو بھی ملنگا نے آؤٹ کیا۔ ششانک سنگھ (۲) اور گلین میکسویل (۳) ہرشل کا شکار ہوئے۔ کپتان شریاس ایّر نے۳۶؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور۶؍ چھکے لگا کر ۸۲؍ رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہیں۱۸؍ویں اوور میں ہرشل نے آؤٹ کیا۔ پنجاب کنگز نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ  پر۲۴۵؍ رن بنائے۔ مارکس اسٹونیس نے۱۱؍ گیندوں پر ۴؍ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے۳۴؍ رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ مارکو جانسن ۵؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK