ریئل میڈرڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلورکا کو تین صفر سے ہرا کر ۲۵۔ ۲۰۲۴ء ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
EPAPER
Updated: January 11, 2025, 12:20 PM IST | Agency | Madrid
ریئل میڈرڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلورکا کو تین صفر سے ہرا کر ۲۵۔ ۲۰۲۴ء ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
ریئل میڈرڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلورکا کو تین صفر سے ہرا کر ۲۵۔ ۲۰۲۴ء ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ریئل میڈرڈ کا مقابلہ اب فائنل میں اپنے روایتی حریف بارسلونا سے ہوگا، جو ایک دلچسپ ایل کلاسیکو میچ کو یقینی بنائے گا۔ میڈرڈ کے ایمریٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سیمی فائنل میچ کا پہلا ہاف دونوں ٹیموں کے درمیان برابری پر رہا۔ ریئل میڈرڈ اور میلورکا دونوں نے سخت مقابلہ کیا لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔
دوسرے ہاف میں ریئل میڈرڈ نے فارم کو تلاش لیا اور کھیل کا رخ بدل دیا۔ کھیل کے ۶۳؍ ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم نے گول کرتے ہوئے ریئل میڈرڈ کو برتری دلادی۔ اس گول کے بعد میچ پر ریئل میڈرڈ کا غلبہ قائم ہو گیا۔ میلورکا کے مارٹن والجنٹ کی غلطی نے میچ کو مکمل طور پر ریئل میڈرڈ کے حق میں کر دیا جب انہوں نے’ اون گول‘ کر کے اسکور دو صفرکر دیا۔ روڈریگو نے انجری ٹائم میں ایک اور گول کر کے ریئل میڈرڈ کی جیت کو یقینی بنایا اور ٹیم نے تین صفرکی بڑی جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ریئل میڈرڈ کا مقابلہ اب فائنل میں بارسلونا سے ہوگا جس نے فٹبال کے شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ ہسپانوی سپر کپ کا فائنل میچ شاندار ایل کلاسیکو ٹکراؤ میں تبدیل ہو گیا جو فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور یادگار باب کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔