• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شعیب بشیر کی شاندار گیندبازی، انگلینڈ ٹیسٹ میں فاتح

Updated: July 22, 2024, 10:13 PM IST | Nottingham

اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک کی شاندار بلے بازی اور پھر کرس ووکس اور شعیب بشیر کی خطرناک گیندبازی کی بنیاد پر انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو۲۴۱؍ رن سے شکست دی

Shoaib Bashir. Photo:INN
شعیب بشیر۔ (تصویر: آئی این این)

 اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک کی شاندار بلے بازی اور پھر کرس ووکس اور شعیب بشیر کی خطرناک گیندبازی  کی بنیاد پر انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو۲۴۱؍ رن  سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍ سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ اور مائیکل لوئس کی سلامی بلے بازوں کی جوڑی نے ۳۸۵؍ رن کے  جیت کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کیلئے ۶۶؍ رن کی شراکت کی لیکن اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا کوئی بلے باز کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ شعیب بشیر اور کرس ووکس کی خطرناک گیندبازی  کے سامنے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم۳۶ء۱؍اوور میں صرف۱۴۳؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ شعیب بشیر نے۴۱؍ رن کے عوض ۵، کرس ووکس نے ۲۸؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ، گس ایٹکنسن نے۴۹؍ رن کے عوض ۲؍ اور مارک ووڈ نے۱۷؍ رن کے عوض ایک وکٹ حاصل کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں۱۲۱؍رن  اور دوسری اننگز میں۵۱؍ رن بنانے والے اولی پوپ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
 اس سے قبل جو روٹ (۱۲۲؍رن) اور ہیری بروک (۱۰۹؍رن) کی سنچری اننگز کی مدد سے انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں۴۲۵؍ رن بنائے اور ویسٹ انڈیز کے سامنے جیت کیلئے ۳۸۵؍ رن کا ہدف رکھا تھا۔ جو روٹ نے اپنی ۳۲؍ویں ٹیسٹ سنچری اور ہیری بروک نے اپنی ۵؍ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جارڈن سیلز نے ۹۷؍ رن کے عوض ۴؍ وکٹ لئے۔ کیون سنکلیئر (۷۶) اور اولی پوپ (۵۱) نے نصف سنچریاں بنائیں۔ الزاری جوزف نے ۲؍ وکٹ لئے۔  شمر جوزف، جیسن ہولڈر اور کیون سنکلیئر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں اولی پوپ (۱۲۱؍رن) کی سنچری، بین ڈکٹ(۷۱) اور کپتان بین اسٹوکس (۶۹) کی نصف سنچریوں کی مدد سے ۴۱۶؍ رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے ۳؍ وکٹ لئے۔ جیڈن سیلز، کیون سنکلیئر اور کیویم ہوج نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ شمر جوزف نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 جواب میں کیویم ہوج (۱۲۰؍رن) اور جوشوا ڈی سلوا کی ناٹ آؤٹ (۸۲؍رن) کی اننگز کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں۴۵۷؍ رن بنائے اور۴۱؍ رن کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ ایٹکنسن اور  بشیر نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK