Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوروچی سنگھ اورسوربھ کی ۱۰؍میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سنہری کارکردگی

Updated: April 18, 2025, 11:39 AM IST | Agency | Lima

لیما میں جاری ورلڈ کپ میں ہندوستانی جوڑی نے پچھڑنے کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل پر نشانہ لگایا۔

India`s Saurabh Chaudhary (right) and Suruchi Singh won the gold medal. Photo: INN
ہندوستان کے سوربھ چودھری(دائیں)اور سوروچی سنگھ نے طلائی تمغہ جیت لیا۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستانی نشانے باز سوروچی سنگھ اور سوربھ چودھری نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ ۲۰۲۵ءمیں ۱۰؍میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ اس ایونٹ میں سوروچی اور سوربھ نے طلائی تمغہ کے مقابلے میں ۲۔ ۸؍سے پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے یاؤ کیانکسن اور ہو کائی کی چینی جوڑی کو ۹۔ ۱۷؍سے شکست دی۔ 
 اس سال آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں سوروچی کا یہ تیسرا طلائی اور مجموعی طور پر چوتھا تمغہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے بیونس آئرس میں اور منگل کو لیما میں خواتین کا ۱۰؍میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ ایونٹ جیتا تھا۔ انہوں نے بیونس آئرس میں ۱۰؍میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سوربھ کے ساتھ کانسے کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ دوسری طرف سوربھ نے بھی مردوں کے ۱۰؍میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر تقریباً ۳؍ بر سوں میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں اپنا پہلا انفرادی تمغہ جیتا ہے۔ 
 دریں اثنا۱۰؍میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ کے کانسہ کے تمغے کے میچ میں منو بھاکر اور رویندر سنگھ کو ما کیانکے اور ژانگ یفان کی چینی جوڑی نے ۶۔ ۱۶؍سے شکست دی۔ سوروچی سنگھ (۲۹۱) اور سوربھ چودھری (۲۸۹) ۱۰؍میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں کُل ملاکر ۵۸۰؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK