• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو۳۶؍ رن سے شکست دے دی

Updated: June 10, 2024, 12:15 PM IST | Barbados

ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کی زبردست بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے ۲۰۱؍رن بنائے۔ ایڈم زمپا نے بہتر گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔

Australian team players celebrating after taking a wicket. Photo: INN.
آسٹریلیائی ٹیم کے کھلاڑی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے طوفانی انداز میں بلے بازی اور اس کے بعد شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنیچر کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے۱۷؍ویں میچ میں انگلینڈ کو ۳۶؍ رن سے شکست دے دی۔ 
۲۰۲؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو فل سالٹ اور جوس بٹلر کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ انگلینڈ کا پہلا وکٹ ۸؍ ویں اوور میں ۲۳؍ گیندوں پر سالٹ (۳۷؍ رن) کی صورت میں گرا۔ ۱۰؍ویں اوور میں کپتان جوس بٹلر بھی۲۸؍ گیندوں پر۴۲؍ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد مسلسل وکٹ گرنے سے انگلینڈ کے رن کی رفتار بھی سست پڑ گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے بٹلر نے سب سے زیادہ۴۲؍ رن بنائے۔ معین علی۲۵؍ رن اور لیام لیونگ اسٹون ۱۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک۲۰؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر صرف۱۶۵؍ رن بنا سکی اور۳۶؍ رن سے میچ ہار گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس اور ایڈم زمپا نے ۲۔ ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ جوش ہیزل ووڈ اور مارکس اسٹونیس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ٹریوس ہیڈ (۳۴؍رن) اور ڈیوڈ وارنر (۳۹؍رن) کی شاندار شروعات کے بعد مشیل مارش (۳۵)، گلین میکسویل (۲۸) اور مارکس اسٹوئنس (۳۰) کی تیز اننگز کی مدد سے آسٹریلیا نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے مقا بلے میں انگلینڈ کے خلاف ۷؍ وکٹ پر۲۰۱؍ رن بنائے۔ کینسنگٹن اوول میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آنے والی ہیڈ اور وارنر کی جوڑی نے جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور میدان کے چاروں طرف تیزی سے رن بنانے شروع کر دیئے۔ وارنر نے محض۱۶؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے اپنی اننگز مکمل کی۔ اننگز کے پانچویں اوور میں وہ معین علی کی گیند پر چوکا لگانے کی کوشش میں کلین بولڈ ہو گئے۔ اگلے ہی اوور میں ہیڈ کا وکٹ بھی گر گیا۔ انہیں جوفرا آرچر نے بولڈ کیا۔ 
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مارش اور میکسویل نے ۶۵؍ رن کی ایک اور شاندار شراکت کی۔ مارش کو لیونگ اسٹون نے اور میکسویل کو رشید نے آؤٹ کیا۔ اسٹوئنس نے۱۷؍ گیندوں کی اپنی اننگز میں ۲؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔ وہ جارڈن کا شکار بنے۔ آسٹریلیا نے اننگز کے آخری اوور میں پیٹ کمنس کا وکٹ بھی گنوادیا جس کی وجہ سے اسے ۲۰۱؍ رن پر ہی اکتفاف کرنا پڑا۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ معین علی، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیام لیونگ اسٹون نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ ایڈم زمپاکو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ انہوں نے انگلینڈ کے ۲؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ 
میچ کے چند اہم لمحات 
آسٹریلیا کی اننگز کا چوتھا اوور مارک ووڈ نے کروایا۔ مارک ووڈ اپنے دور کے تیز ترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے چھکا لگا کر ہیٹ ٹرک مکمل کی اور۲۲؍ رن بنائے۔ 
ویڈ کا سامنا انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید سے تھا۔ ویڈ گیند کھیلنے کے لئے تیار نہیں تھے لیکن عادل رشید نے گیند پھینک دی۔ ویڈ اسٹمپ سے دور ہو گئے۔ امپائر نے گیند کو ڈیڈ دے دیا جس کی وجہ سے خود انگلینڈ کے کھلاڑی نظر نہیں آئے۔ 
رس جارڈن نے آسٹریلیا کی اننگز کے آخری اوور میں لگاتار دو وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے چوتھی گیند پر اسٹوئنس کو آؤٹ کیا۔ اگلی ہی گیند پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان کمنز کو جارڈن نے کیپر بٹلر کے ہاتھوں آؤٹ کیا۔ 
انگلش اننگز کے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر فل سالٹ نے مشیل اسٹارک کی فلر لینتھ گیند کو فلک کیا اور۱۰۶؍ میٹر لمبا چھکا لگایا۔ اوور میں ۱۳؍ رن آئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK