• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیویارک میں ٹیم انڈیا کی ٹریننگ کا آغاز

Updated: May 30, 2024, 11:50 AM IST | New York

آئرلینڈ کیخلاف روہت کی ٹیم ۵؍جون کو ورلڈ کپ مہم کی شروعات کرے گی۔

Indian team running in New York. Photo: PTI.
ہندوستانی ٹیم نیویارک میں دوڑلگاتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

ٹیم انڈیا نے ۵؍ جون کو آئرلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل نیویارک میں اپنی ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ یکم سے۲۹؍ جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔ مین ان بلیو بھی یکم جون کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا واحد وارم اپ میچ کھیلے گا۔ 
ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے انسٹاگرام پر کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں کی وارم اپ کی تصویر شیئر کی جس میں خود بمراہ، تیز گیندباز ارشدیپ سنگھ، آل راؤنڈر اکشر پٹیل، رویندر جڈیجا، شیوم دوبے اور ٹی ۲۰؍ نمبر وَن بلے باز سوریہ کمار یادو شامل ہیں۔ بمراہ کا فارم، رفتار، یارکرس اور فٹنیس یہ فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی کہ مین ان بلیو اپنی مہم میں کس حد تک آگے بڑھتے ہیں۔ 
چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے۲۰۲۲ء ایڈیشن سے محروم ہونے کے بعد، ان کی غیر موجودگی ہندوستانی ٹیم کیلئے واقعی تکلیف دہ تھی کیونکہ انہیں سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ۱۰؍ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ۲۰۱۶ء اور۲۰۲۱ء کے ایڈیشن میں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میچوں میں، بمراہ نے۲۲ء۵۴؍ کے اوسط اور ۰ء۲۱؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۱۱؍ وکٹ حاصل کئے، ان کی بہترین کارکردگی۲/۱۰؍ رہی۔ 
تیز گیندباز نے حال ہی میں ختم ہونے والی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں زبردست فارم کا مظاہرہ کیا، یہاں تک کہ ان کی فرنچائزی ممبئی انڈینس ۱۴؍ میچوں میں صرف ۴؍ جیت کے ساتھ آخری نمبر پر رہی۔ انہوں نے۱۳؍ میچوں میں ۱۶ء۸۰؍ کے اوسط اور صرف ۶ء۴۸؍ کے اکانومی ریٹ سے۲۰؍ وکٹ حاصل کئے، ان کی بہترین کارکردگی ۵/۲۱؍ رہی۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیسرے بولر تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK